10:11 am
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ مسافر پریشان

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ مسافر پریشان

10:11 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ ریلوے پاکستان نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا ہے، مکمل بکنگ کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا، ریلوے کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں5 ارب 98 کروڑ زائد آمدنی موصول ہوئی۔
محکمہ ریلوے نے بکنگ مکمل ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں10 فیصد اضافہ کردیا ہے۔مسافر ٹرینوں میں 30 فیصد بکنگ اور کرایوں میں 10فیصد ہونے کے بعد محکمہ ریلوے کی سالانہ آمدن کا ہدف بھی عبور کرگیا ہے۔ ریلوے کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں5 ارب 98 کروڑ زائد آمدنی موصول ہوئی،تاہم رواں سال کے ہدف سے14کروڑ 15لاکھ سے زائد آمدن ریکارڈ کی گئی، رواں سال جولائی تا دسمبر ریلوے کو28 کروڑ 85 لاکھ روپے آمدنی ہوئی ہے۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت اندرون ملک سفر کیلئے ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنا لازم ہوگا، آن لائن ٹکٹ بکنگ یا براہ راست ٹکٹ فروخت کے وقت شناختی کارڈ نمبر کا اندراج یقینی بنانا ہوگا۔ٹریول ایجنسیاں بھی ٹکٹ بک یا فروخت کرتے وقت ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کی پابند ہوں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔مزید برآں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ، ان شہروں میں ان ڈور اجتماعات میں 300 افراد کہ گنجائش کی اجازت ہوگی، اور 300 افراد آؤٹ ڈور اجتماعات کر سکیں گے، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کی جائیگی ، 12 سال سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد آئیں گے، اور 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی،احتیاطی تدابیر پر 31 جنوری تک عمل جاری رکھنے اور شادی ہالز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر 15 فرروی تک برقرار رہیں گی۔

pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

تمام سرکاری سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں

تمام سرکاری سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا