02:43 pm
پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا پہنچنے کے بعد لاپتہ ہو گیا، حیران کن انکشافات

پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا پہنچنے کے بعد لاپتہ ہو گیا، حیران کن انکشافات

02:43 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کا فضائی میزبان کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے کے بعد لاپتہ ہو گیانجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی
پرواز پی کے 781 کا وقار احمد جدون نامی فلائٹ اسٹیورڈ اس ہوٹل سے غائب ہوا جہاں وہ ٹھہرا ہوا تھا۔ فضائی میزبان دیگر عملے کے ساتھ ہوٹل میں رہائش پذیر تھا جس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع اُس وقت سامنے آئی جب ائیرلائن کے سینئر سٹاف نے اس وقت رابطہ کرنے کی کوشش کی۔وقار جدون کے غائب ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر نہ پہنچنے سے ہوا۔وقار جدون کو 23 جنوری کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پرواز پر بطور فلائٹ اسٹیورڈ ڈیوٹی انجام دینا تھی۔ فضائی میزبان کی عدم موجودگی کے بارے میں ائیر لائن ہیڈ آفس حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ ٹورنٹو میں پی آئی اے حکام نے وقار جدون کی گمشدگی بارے میں مقامی حکام کو بھی اطلاع دی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپتہ فضائی میزبان مبینہ طور پر امیگریشن حصول کی غرض سے غائب ہوا۔ترجمان پی آئی سے کا کہنا ہے کہ پولیس رپورٹ کے بعد وقار جدون کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس کے گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،وقار جدون کے واجبات ضبطگی کے ساتھ اسے ملازمت سے بھی برخاست کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال بھی پاکستان کی قومی ائیرلائن کے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا انکشاف ہوا تھا۔ رمضان گل نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے798 سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچا تھا۔ بعد ازاں پی آئی اے کا ملازم کینیڈا جاکر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ٹورنٹو ایئر پورٹ اتھارٹی کو رمضان گل کے پراسرار طور پر لاپتہ ہو جانے کی اطلاع دی جس کے بعد پی آئی اے حکام سے رابطہ کیا گیا۔ آج سے 2 برس قبل پی آئی اے کی ایک ائیرہوسٹس بھی کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی تھی۔ فریحہ مختار نامی ائیر ہوسٹس نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی تھی۔پی آئی اے ائیر ہوسٹس کی انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی تھی تاہم انہوں نے مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھایا ،کینیڈا پہنچ کر 11 ستمبر 2018 کو سیاسی پناہ لے لی تھی ۔ لاہور سے تعلق رکھنے و الی فریحہ مختار نے ٹورنٹو جانے والی فلائٹ میں ڈیوٹی کےلئے خود کو کراچی بیسڈ ظاہر کیا اور پھر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کینیڈا پہنچ کر غائب ہوگئی۔

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟