01:21 pm
انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہو گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہو گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

01:21 pm

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے باپ اور خاوند کی پنشن کا بیوہ کوحق دار قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے بیوہ کی درخواست نمٹادی ، اپنے فیصلے میں عدالت نے بیوہ کو سنگل پیشن کی ادائیگی سے متعلق محکمہ خزانہ پنجاب کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے باپ اور خاوند کی پنشن کا بیوہ کوحق دار قرار دے دیا 
، جس کی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ نے بیوہ کو دہری پنشن کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ادھرلاہور میں اپنے والد کی پنشن کیلئے 5 سال سے عدالتوں کے چکر لگانے والی 75 سالہ خاتون عدالت میں ہی دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں ، خاتون زیب النساء گزشتہ 5 برسوں سے اپنے والد کی پنشن کے حصول کی منتظر تھیں ، خاتون کی عمر 75 برس تھی اور اس عمر میں بھی سرکاری حکام کی بے حسی کے باعث انہیں عدالتوں کے چکر لگانے پڑے ، خاتون والد کی پنشن کے معاملے کے حل کے سلسلے میں ہی رواں ہفتے بدھ کے روز لاہور کی سول کورٹس پہنچیں۔بتایا گیا ہے کہ خاتون نے عمارت کی پانچویں منزل تک جانے کیلئے سیڑھیاں چڑھنا شروع کیں تو دوسری منزل تک پہنچتے پہنچتے ان کی حالت غیر ہو گئی ، 75 سالہ بزرگ خاتون جیسے تیسے کر کے تیسری منزل تک پہنچیں تو ان میں مزید 2 منازل طے کرنے کی سکت نہ رہی ، اس موقع پر زیب النساء نے سنبھلنے کی کوشش کی تاہم حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب وہ عدالت کی دہلیز پر ہی دم توڑ گئیں۔بعد ازاں ان کی میت کو گھر پہنچایا گیا تو اہل محلہ بھی ان کے انتقال کا علم ہونے پر اپنے آنسو روک نہ سکے ، مرحومہ زیب النساء کے مرحوم والد کے ایک دفتری ساتھی کی جانب سے بتایا گیا کہ قانون کے تحت خاتون اپنے مرحوم والد کی پنشن وصول کرنے کی حق دار تھیں، تاہم متعلقہ حکام کی مبینہ ہٹ دھرمی نے انہیں ان کے حق سے 5 سال تک محروم رکھا اور اب وہ اپنے حق کیلئے لڑتے لڑتے دنیا سے ہی رخصت ہو گئیں۔

pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا