04:06 pm
کورونا نے مزید شدت اختیار کر لی ،مثبت کیسز میں شرح میں خوفناک اضافہ، پابندیاں نافذ ہو گئیں

کورونا نے مزید شدت اختیار کر لی ،مثبت کیسز میں شرح میں خوفناک اضافہ، پابندیاں نافذ ہو گئیں

04:06 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی پانچویں لہر نے مزید شدت اختیار کرلی ، جہاں ملک میں مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی )
کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 595 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6 ہزار 357 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 12.81 رہی ، اس دوران مزید 17 افراد کورونا وباء کی وجہ سے انتقال کرگئے اور اس وقت بھی کورونا کے 1200 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر این سی او سی نے مساجد اور عبادت گاہوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کی موجودہ لہر کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے ، ایسے میں صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر عبادت گاہوں سے متعلق ایس او پیزپر نظر ثانی ہوگی ، وزارت مذہبی امور مساجد میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے اور علمائے کرام مساجد میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں تعاون کریں ، اس کے علاوہ وزارت مذہبی امور ویکسی نیشن سے متعلق آگاہی کیلئے بھی علماء کی خدمات حاصل کرے۔ادھر اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت تعلیم نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر مشترکہ فیصلہ کیا ہے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز آنے پر اسکول بند کرنے کی بجائے صرف کلاس کو چھٹی دی جائے گی ، فیصلہ بچوں کی تعلیم کے حرج کو روکنے کے لیے کیا گیا ، نئی پالیسی پر انتظامیہ نے شہر بھر میں صرف کلاس روم بند کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو بھی ڈپٹی کنشنر آفس کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئیں جب کہ سسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی وجہ سے 4 سکولوں کو سربمہر کر دیا ، پیر کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اسلام آباد نے چھتر پارک، کری روڈ، کرنل امان اللہ روڈ اور پنڈ بیگوال میں کوویڈ 19 کے مثبت کیسز کی وجہ سے 4 سکولوں کو سیل کر دیا ۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کے خطاب کو یوٹیوب پر عمران خان کے مقابلے میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟حیران کن تفصیلات آگئیں

وزیراعظم کے خطاب کو یوٹیوب پر عمران خان کے مقابلے میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟حیران کن تفصیلات آگئیں

عرب ملک میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

عرب ملک میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نئے جرمن سفیرکی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد،پاکستان پہنچتے ہی کیاپیغام جاری کردیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نئے جرمن سفیرکی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد،پاکستان پہنچتے ہی کیاپیغام جاری کردیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال، کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا

میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال، کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران فائرنگ،ہر طرف ہلچل مچ گئی

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران فائرنگ،ہر طرف ہلچل مچ گئی

موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، امریکی سفیر نے اہم پیغام جاری کردیا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، امریکی سفیر نے اہم پیغام جاری کردیا

آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کا تشدد ،ویڈیو وائرل

خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کا تشدد ،ویڈیو وائرل

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات،بلوچستان حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات،بلوچستان حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

مسلحشخصکی ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہوکرفائرنگ،بھگدڑ مچ گئی ،فلائٹ آپریشن معطل

مسلحشخصکی ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہوکرفائرنگ،بھگدڑ مچ گئی ،فلائٹ آپریشن معطل

عرب اسلامی ملک کی مذہبی عبادت گاہ میں آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات

عرب اسلامی ملک کی مذہبی عبادت گاہ میں آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات