08:58 pm
آرمی چیف سے برطانیہ کے لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون کی ملاقات

آرمی چیف سے برطانیہ کے لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون کی ملاقات

08:58 pm

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مشہور
برطانوی فٹبالر مائیکل اوون نے ملاقات کی، جس میں سپہ سالار نے پاکستان میں فٹبال کے انفرا اسٹرکچر کے فروغ کو قابل تحسین قرار دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے لیجنڈری فٹ بالر مائیکل اوون نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے اور کھیلوں بالخصوص فٹ بال کو فروغ دینے پر مائیکل اوون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کھیل اور امن کو ہمیشہ سے فروغ دینے کا خواہش مند ہے، پاکستان میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے یہ کوشش خوش آئند ثابت ہوگی۔ قبل ازیں معروف برطانوی فٹبالر اور گلوبل ساکر وینچرز(جی ایس وی) کے سفیر مائیکل اوون منگل کو پاکستان پہنچے، وہ آج اسلام آباد میں قیام کے بعد بدھ کو کراچی میں قائم این ای ڈی یونیورسٹی میں پاکستان کی پہلی ساکر سٹی کاسٹنگ بنیاد رکھیں گے۔ واضح رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں جدید ترین ساکر سٹی میں عالمی معیار کی اسپورٹس سائنس کو ترقی دینے کے ساتھ فٹبال فرنچائز بھی تیار کی جائے گی، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پاکستان کے پہلے سوکر سٹی اسٹیڈیم کےتعمیری منصوبے پر ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس اسٹیڈیم کا ڈیزائن ایک جرمن فرم نے تیار کیا جسے فیفا کے بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسٹیڈیم میں6 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی، تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہاں پر انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔۔ مزید برآں این ای ڈی یونیورسٹی کے دس ہزار اور جامعہ کراچی کے تیس ہزار طلبہ و طالبات کو اسٹیڈیم کا خصوصی تماشائی تصور کیا جائے گا۔


تازہ ترین خبریں

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ

شیخ رشید راہداری ریمانڈ کی استدعا ایک بار پھرمسترد ،کراچی پولیس  اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرے،عدالت

شیخ رشید راہداری ریمانڈ کی استدعا ایک بار پھرمسترد ،کراچی پولیس اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرے،عدالت