01:24 pm
موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

01:24 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے 23 مارچ کو آئیں گے تو اپنا سا منہ لے کر لوٹ جائیں گے، 23 مارچ کو یہاں سو سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ ہوں گے ، ہم موبائل فون سروس
اور سڑکیں بند کردیں گے، آدھی سے زائد سڑکیں فوج کے پاس ہوں گی، عمران خان نے 110 فیصد ٹھیک کہا کہ اگرنکالا گیا تومزید خطرناک ہوں گے، عمران خان واقعی سڑکوں پربہت خطرناک ہیں۔وہ جسمانی اورسیاسی طور پرمکمل فٹ ہیں، عمران خان نے ایک جملہ کہہ کر میڈیا کوآٹھ دن کیلئے مصروف کردیا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق شیخ رشید نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مہنگائی مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنی ضد پوری کر لیں،نقصان انہی کا ہوگا،ہم قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے،ضدمیں پی ڈی ایم کا نقصان ہے ، ان کے رویے کو دیکھ کرہم قدم اٹھائیں گے، ہمارا کام ان کو سمجھانا تھا یہ اپنی ضد پوری کر کے دیکھ لیں، ناکامی پی ڈی ایم کامقدرہوگی، قوم کو پتہ ہے کہ 23مارچ کتنا اہم دن ہے؟ غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کویقینی بناناہماری ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر نے پسِ پردہ ڈیل کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں، جو پردے کے پیچھے ہے، چوک اور چوراہے میں ان کو سمجھایا کہ 23مارچ سےچار دن پہلے یا بعد میں آئیں۔ہم قانون کے دائرے میں رہ کراپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔وفاقی وزیرداخلہ نےایک سوال کے جواب میں کہاکہ نوازشریف نے پانچ آرمی چیف لگائے اورپانچوں سے جوڈو کراٹے ہوئے، ان کا کوئی سکوپ نہیں ہے، عمران خان ہی بہترین چوائس ہیں، مولانا فضل الرحمان کی ٹائم آف سلیکشن عجیب ہے، دو سال سے بھی کم عرصہ رہ گیا، کیا کرلیں گے یہ؟ اداروں کی رائے بن چکی ہے، یہ بے نقاب ہو چکے ہیں،اُن کوپتہ ہے کہ عمران خان ملک کوبحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں، مہنگائی اس وقت بہت بڑا مسئلہ ہے، عمران خان کا خیال ہے کہ رمضان کے بعد مہنگائی کو کنٹرول کر لیں گے، میرا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے پہلے تعلق نہیں تھا لیکن جب پتہ لگا کہ وہی وزیراعلیٰ بنے گا تو پھرمیں نے بھی تو کام کرانا ہے۔ان سے میں نےتین یونیورسٹیاں لی ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے) میرے پاس تھا جب کہ احتساب کے کیسزکو شہزاد اکبر دیکھ رہے تھے، جتنی وصولیاں ہوئیں اس میں ایف آئی اے کا بڑا کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) سے مذاکرات اختتام کوپہنچ گئے، اس وقت بارڈر فینسنگ رکی ہوئی ہے،20 کلومیٹر فنسنگ رہتی ہے، بات چیت میں سنجیدہ تھے لیکن قومی سالمیت کے خلاف کچھ بھی قابل قبول نہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں سول اورعسکری لوگ شامل تھے۔


تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار