06:53 pm
کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، وزیراعظم

کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، وزیراعظم

06:53 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے
خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، جب کہ کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، صحت کارڈ اور شہباز شریف کے خلاف کیسز پر بات چیت کی گئی۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپرنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں ہے، صرف قانون کی حکمرانی سے متعلق معاملات کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی سکینڈل سامنے نہیں آیا، سابقہ ادوار میں پانامہ جیسے بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آتے رہے، وزرا شہباز شریف کے کرپشن کیسز اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو مزید اجاگر کریں، عوام کو بتایا جائے کہ شریف خاندان نے کس طرح چپڑاسییوں اور کلرکوں کے نام پر منی لانڈرنگ کی۔ وزیراعظم نے ترجمانوں کو مزید کہا کہ صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں، عوام کو بہترین معاشی اشارے بارے آگاہ کیا جائے، بین الاقوامی اداروں کی معیشت بارے رپورٹوں کو بھی بتایا جائے، کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس کی ملاقات اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، وفاقی وزرا اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے مختلف امور پر مشاورت کی، جب کہ سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔


تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے