08:52 pm
کورونا کیسز میں اضافہ، پشاور کے 5 تعلیمی ادارے بند

پشاور(نیوز ڈیسک )پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے
کے پیشِ نظر خیبر گرلز میڈیکل کالج سمیت 5 تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔ خیبر گرلز میڈیکل کالج کی انتظامیہ کے مطابق تدریسی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے آن لائن ہوں گی۔ خیبر گرلز میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے فائنل ایئر کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر شہر میں 4 تعلیمی ادارے 1 ہفتے تک بند کر دیے گئے ہیں۔ ان تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ ہائی اسکول ہزار خوانی، ہائی سیکنڈری اسکول چغر مٹی اور بڈھنی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 537 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 980 ہو گئیں۔ ادھر پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 اعشاریہ 17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 196 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 15 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 1 ہزار 453 مریض شفایاب ہو گئے۔ پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 137 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے