01:17 pm
وزیراعظم عمران خان کی شیخ رشید کیساتھ کیا ناراضگی ہے؟وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اندر کی بات بتا دی

وزیراعظم عمران خان کی شیخ رشید کیساتھ کیا ناراضگی ہے؟وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اندر کی بات بتا دی

01:17 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کے درمیان ناراضگی کہ وجہ نواز شریف اور بیرون ملک بھیجے گئے پیسے واپس نہ لانا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا برطانوی
میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کا فائدہ اسی میں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک صفحے پر ہوں، وزیراعظم عمران خان اور فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور فوجی قیادت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی سوچ میں فرق ہو سکتا ہے مگر ایسا نہیں کہ وہ ایک صفحے پر نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نظر آتا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات لے جاتے وقت شاید درست تیاری نہیں کی گئی، چوروں، ڈاکووں، کرپٹ اور بددیانت لوگوں کو قانون کو گرفت میں لانے کے لیے عمران خان کو ووٹ ملے، احتساب عمران خان کا سب سے بڑا نعرہ تھا مگر ہمیں وہ کامیابی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی۔برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم ملزمان اور مجرموں کو واپس لانے کے لیے معاہدے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ نواز شریف واپس آ جائیں، نواز شریف کو ہم نے خود بھیجا یہ ہماری ہی غلطی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سب کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب ہوئے اور باہر چلے گئے، حکومت کی کوشش ہے کہ ان افراد کو واپس لایا جائے جو عدالتوں اور حکومت کو مطلوب ہیں، بہت سی کوششوں کے باوجود تاحال اسحاق ڈار کی واپسی ممکن نہیں بنا سکے۔سابق مشیر برائے احتساب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ شہزاد اکبر کے استعفے اور وزیراعظم کی ان سے ناراضگی کی وجہ نواز شریف کو واپس نہ لانے سمیت پیسے بھی واپس نہ لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اربوں کی کرپشن ہوئی، ایک ایک ملازم کے اکاؤنٹ سے 4، 4 ارب روپے برآمد ہو رہے ہیں، شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے لیکن ہم ان کے پیسے بھی نہ لا سکے۔ان کا کہنا ہے کہ احتساب کے عمل میں ہر جگہ ہی بہتری کی گنجائش ہے، ہمیں کیسز اچھے تیار کرنے کی ضرورت ہے، اچھے وکیل ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان میں ارادے کی کمی نہیں ہے، وہ کہتے ہیں کہ این آر او دینا غداری ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے اور معلومات اکٹھی کرنے کا نظام کافی بہتر ہے، 2 ماہ تک ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے لیکن دہشت گردی کی اس تازہ لہر پر قابو پالیا جائے گا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ سیز فائر ختم ہونے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی ان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہی تھی جو پاکستان میں سزا کاٹ رہے ہیں، ایسے خطرناک قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں اس لیے ٹی ٹی پی کے مطالبات نہیں مانے جا سکتے تھے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹی ٹی پی کو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونےکی پیشکش کی لیکن تحریک طالبان پاکستان نے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔


pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر