03:22 pm
ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

03:22 pm

اسلام آباد /لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں کہ ’’نیا پاکستان قومی صحت کارڈ‘‘ کے ذریعے ہمیں عوام کی خدمت کی توفیق دی ہے۔ ’’نیا پاکستان قومی صحت کارڈ‘‘ کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے خواب کو تعبیر ملی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت
میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء خیبرپختونخوا سے شروع ہوا اور ہیلتھ کارڈ کا یہ سفر ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور لاہور ڈویژن سے ہوتا ہوا آج راولپنڈی ڈویژن تک پہنچا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تقریباً 30لاکھ خاندان مفت علاج کرا سکیں گے۔ راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے اضلاع کے شہری 10 لاکھ روپے سالانہ مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔راولپنڈی ڈویژن کیلئے’’نیا پاکستان قومی صحت کارڈ‘‘ کے ذریعے شہری پینل پر موجود 56 ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتیں حاصل کرسکیں گے۔وہ آج وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ’’نیا پاکستان قومی صحت کارڈ‘‘ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر پنجاب حکومت 400 ارب روپے خرچ کر ے گی اور مارچ کے آخر تک پنجاب کے ہر خاندان کو ’’نیا پاکستان قومی صحت کارڈ‘‘ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔پنجاب کے 36 اضلاع کے 11 کروڑ عوام اس تاریخ ساز پروگرام سے مستفید ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دی ہے۔معیاری ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔پنجاب حکومت کی شعبہ صحت سے متعلقہ ٹیم نے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے۔انشاء اللہ ہم پنجاب کو صحت کے حوالے سے ماڈل صوبہ بنائیں گے۔پنجاب میں 23 نئے ہسپتال بن رہے ہیں اور متعدد ہیلتھ فسلیٹیز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔سابق حکومت کے مقابلے میں ہماری حکومت نے شعبہ صحت کے بجٹ میں 200 گنا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں8 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بن رہے ہیں۔ساڑھے 3 برس میں 158 ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا ہے اور 78 نئی ہیلتھ فسلیٹیز بنائی گئی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم عمران خان کا صحت کی معیاری سہولتوں کی عام آدمی تک رسائی کا خواب پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورا پاکستان ’’نیا پاکستان قومی صحت کارڈ‘‘ کی سہولت سے مستفید ہوگا۔عام آدمی کو معیاری علاج کی سہولتیں فراہم کرنا ریاست مدینہ کی جانب سے ایک اہم قدم ہے۔ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں تک رسائی عوام کا حق بھی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کا منشور بھی۔

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا