11:39 am
شوکت خانم ہسپتا ل کو دیئے گئے عطیات بھی تحریک انصاف کیلئے استعمال کئے جانے کا انکشاف، سنگین ترین الزام لگ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شوکت خانم ہسپتال کے لیے دیئے گئے عطیات بھی پی ٹی آئی پارٹی فنڈ کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔دی نیوز کے مطابق غیرملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے ہسپتال کو عطیہ دینے والے اس بات سے لاعلم تھے کہ عطیات تحریک انصاف کو منتقل ہو رہے ہیں۔ یہ انکشاف پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی عطیات دینے والے افراد کی فہرست سے سامنے آیا ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس فہرست میں شامل 1ہزار 414لوگوں نے2013ءمیں 4لاکھ 60ہزار ڈالر پارٹی
فنڈ میں جمع کرائے، مگراس فہرست میں شامل 35فیصد افراد نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ انہوں نے عطیات پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ شوکت خانم ہسپتال کو دیئے تھے اور انہیں معلوم بھی نہیں کہ ان کی رقم ہسپتال کی بجائے پی ٹی آئی کے پارٹی فنڈ میں جا رہی ہے۔ اس کے برعکس صرف 27فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے رقم پارٹی فنڈ کے لیے ہی دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق دی نیوز نے فہرست میں شامل افراد میں سے 80لوگوں کو نمونے کے طور پر منتخب کیا اور ان سے رابطہ کرکے دیئے گئے عطیات کے بارے میں سوالات پوچھے۔ ان میں سے 40لوگوں نے 1ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم عطیہ کی تھی جبکہ باقی چالیس لوگوں نے 500ڈالر یا اس سے زائد کا عطیہ دیا تھا۔ ان 80میں سے 29لوگوں نے دی نیوز کے سوالات کے جوابات دیئے۔ 8افراد نے کہا کہ انہوں نے رقم پی ٹی آئی کو سیاسی مقاصد کے لیے دی تھی جبکہ 10لوگوں نے کہا کہ انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کے لیے عطیہ دیا تھا۔ 7لوگوں نے کہا کہ انہیں یاد ہی نہیں رہا کہ کس مقصد کے لیے رقم دی تھی۔

تازہ ترین خبریں

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر