04:49 pm
پرویز الٰہی کا ٹوٹا ہوا بازو 2منٹ میں کیسے جُڑ گیا؟ سوالا ت کھڑے ہو گئے

اسلام آباد ( نیوزڈیسک )مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما رانا مشہود نے پرویز الہٰی پر تشدد کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسا بازو ٹوٹا تھا جو دو منٹ میں جڑ گیا۔ پنجاب اسمبلی میں جو ہوا وہ جمہوریت کے لیے بدترین دھبہ ہے، کل پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت دیگر لیگی رہنمائوںکے ہمراہ
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے پرویز الہٰی پر ذاتی غنڈوں کی مدد سے اسمبلی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا دیا۔انہوں نےکہا کہ ویڈیو نکال لی ہے، جو جو آیا ہے اس کے خلاف ایکشن ہوگا، پی ٹی آئی نے قوم کو بدتمیزی سکھائی ہے، اسمبلی کے گرد تاریں لگا کر نو گو ایریا بنا دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم سے بلوچستان کی حکومت لی گئی، سینیٹ کا الیکشن لیا گیا، ہم ہمیشہ اداروں کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔رانا مشہود نے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی میں جو ہوا وہ جمہوریت کے لیے بدترین دھبہ ہے، کل پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہر قیمت پر اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان سے محبت نہیں ہے، ڈپٹی اسپیکر صاحب ایوان میں آئے تو ان پر حملہ کیا گیا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج تک نہیں دیکھا کہ اسمبلی پر غنڈوں کی مدد سے قبضہ کیا گیا ہو، ڈپٹی اسپیکر نے پولیس کو اس لیے بلایا کیونکہ پہلے ان پر حملہ کیا گیا تھا۔اس موقع پر عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو بار بار تاخیر کا شکار کیا گیا، کل پرائیویٹ لوگوں کو وردیاں پہنائی گئیں۔

تازہ ترین خبریں

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی

اتنے بڑے آفیسر ہو کر بھی زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ جانیے لوگوں کے اس مسیحا آفیسر کے کس کام کی وجہ سے لوگ دیکھتے ہی انہیں گلے لگا لیتے ہیں؟

عمران خان نے معذور مداح حنان خان سے کیا وعدہ پورا کردیا

زہریلی ہوا سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی بیمار ہونے لگے،ملک کے دوسرے بڑے شہر سے بری خبرآگئی

کیا روسی تیل خریدنے سے پاکستان پابندی کا شکار ہوگا؟ وزیرمملکت کا اہم بیان

عوام کے لیے خوشی کی خبر۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب کاملک کے اہم ترین شہر کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے لنک کرنے کا اعلان