05:53 pm
وزیراعظم شہباز شریف کو مشکلات کا سامنا : اتحادیوں نے مطالبات کی لمبی فہرست تھما دی

وزیراعظم شہباز شریف کو مشکلات کا سامنا : اتحادیوں نے مطالبات کی لمبی فہرست تھما دی

05:53 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کو آئینی عہدے، وفاقی کابینہ اور صوبوں کے معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے ، تمام اتحادیوں کی مطالبات کی فہرست طویل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیلئے آئینی عہدے، وفاقی کابینہ اور صوبوں کے معاملات درد سر بن
گئے ، ن لیگ کے تمام اتحادیوں کی مطالبات کی فہرست طویل ہوگئی۔وفاقی کابینہ میں کون آرہا ہے کون نہیں ،صورتحال میں لمحہ بہ لمحہ تبدیلی ہورہی ہے ، پنجاب خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اتحادیوں کی بڑی خواہشات سامنے آئی ہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف کو 2 ووٹوں کی اکثریت قائم رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، پیپلز پارٹی آصف زرداری اور جے یو آئی ف فضل الرحمان کوصدر بنانے پر بضد ہیں۔کے پی میں گورنر کی نشست کیلئے اے این پی اور جے یو آئی ف آمنے سامنے ہیں جبکہ بلوچستان میں گورنراور وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی پراتحادیوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق بی اے پی، بی این پی اور جےیوآئی ف نے گورنر بلوچستان کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا اور وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنی خواہش سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی اسوقت بی اے پارٹی اور جے یو آئی ف کے مطالبے کی حامی نہیں ، حکومت تبدیل ہوئی تو بی این پی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی ف اور بی اے پی بلوچستان کی وزارت اعلیٰ بی این پی کو نہیں دینا چاہتیں، اس لئے جے یو آئی ف اوربی اےپی جام کمال گروپ سے رابطہ کیا اور بلوچستان میں عدم اعتماد پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق بی اے پی جام کمال گروپ کو عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت حاصل ہیں، بی اے پی جام کما ل گروپ نےقدوس بزنجو کو نکالنے کیلئے جےیو آئی ف سے مدد مانگ لی ہے۔اس سلسلے میں بی اے پی اور جے یو آئی ف کے رابطوں میں تیزی آگئی ، مولانا فضل الرحمان اور جام کمال کے بلوچستان میں پی ٹی آئی گروپ سے رابطے ہورہے ہیں۔بی این پی بلوچستان میں تبدیلی پر اتفاق نہیں کرتی تو ان کے بغیر آگے بڑھنے پر غور کررہی ہیں ، ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں نئےقائدایوان کے لئے اکثریت رائے سے کرنے پراتفاق ہوگیا ہے۔آئندہ چند روز میں بلوچستان حکومت کے مستقبل پر اسلام آباد میں اہم بیٹھک کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف