10:47 am
خواجہ آصف بھی عمران خان کی کامیابی کے معترف ہو گئے ،کراچی اور پشاور کے جلسے سے متعلق کیا کہا؟

خواجہ آصف بھی عمران خان کی کامیابی کے معترف ہو گئے ،کراچی اور پشاور کے جلسے سے متعلق کیا کہا؟

10:47 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے پشاور اور کراچی کے جلسے اچھے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے تحریک 
انصاف کے جلسوں کی کامیابی کا اعتراف کر لیا۔ انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ تحریک انصاف کے پشاور اور کراچی کے جلسے اچھے تھے، عمران خان عوام کو اچھی تعداد میں باہر نکالنے میں کامیاب رہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ بطور مخالف آپ کو اپنے سیاسی مخالف کی کامیابی 15 سے 20 فیصد بڑھا کر بتانی چاہیئے تاکہ آپ اپنی تیاری زیادہ بہتر طریقے سے کر سکیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے میں اب صرف عام انتخابات کا ہونا باقی رہ گیا ہے انشاءاللہ۔زندہ دلان لاہور جمعرات کو حقیقی آزادی کے لئے بھرپور انداز میں نکلیں گے۔حماد اظہر نے کہا کہ 1940 میں ہمارے بزرگ منٹو پارک میں اکٹھے ہوئے آزادی کی خاطر۔ 2022 میں ہم اُسی مقام پر دوبارہ اکٹھے ہوں گے حقیقی آزادی لینے کے لئے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجازت کا این او سی جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسہ کا معاملہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی قیادت میں ڈی سی لاہور سے بند کمرہ میٹنگ میں صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود، جنرل سیکرٹری زبیر نیازی و دیگر نے شرکت کی۔ مرکزی پنڈال، اسٹیج، انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر سے سکیورٹی پر مشاورت کی گئی۔صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود نے کہا کہ عارضی ہسپتال اور پارکنگ بنائی جا رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی کا اجرا خوش آئند ہے، انتظامات پر پلان تو بنالیا لیکن دوسری جانب اصل مسئلہ عملدرآمد کا ہے، شاہراہوں پر سے پی ٹی آئی کے اشتہاری مواد کو ہٹانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، آنے والی فسطائی حکومت کے عزائم کچھ اچھے نہیں لگ رہے۔


تازہ ترین خبریں

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا