04:18 pm
کیا ضمیر کی آواز پر پارٹی کے خلاف ووٹ دینا جرم ہے ؟کیسا جرم ہے جس کی آئین میں اجازت دی گئی ہے ؟

کیا ضمیر کی آواز پر پارٹی کے خلاف ووٹ دینا جرم ہے ؟کیسا جرم ہے جس کی آئین میں اجازت دی گئی ہے ؟

04:18 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک )  آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ کیا ضمیر کی آواز پر پارٹی کے خلاف ووٹ دینا جرم ہے ؟کیسا جرم ہے جس کی آئین میں اجازت دی گئی ہے ؟۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی  سربراہی  میں سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی 
، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ووٹ نیوٹرل ہونے کی وجہ سے آئین میں نا اہلی کی سزا نہیں تھی ، 18 ویں ترمیم میں آرٹیکل 62 ایف ون میں عدالتی ڈیکلیریشن شامل کیا گیا۔ جسٹس جمال خان نے ریمارکس دئیے کہ کیا ضمیر کی آواز پر پارٹی کے خلاف ووٹ دینا جرم ہے ، یہ کیسا جرم ہے جس کی آئین میں اجازت دی گئی ہے ۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ مسائل نئی نئی جمہوری قوتوں کے ہیں ،ہمار املک اس وقت انارکی کی جانب بڑھ رہا ہے ، کوئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے کیلئے تیار ہی نہیں ،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ حالات اتنے خراب نہیں، عمومی بات نہ کریں ،کلچربن گیاہےفیصلہ حق میں آئےتوانصاف،خلاف آئےتوانصاف تارتارہوگیا،جو بات لیڈر کرتا ہے،عوام اس کے پیچھے چل پڑتےہیں، امریکی جج کے مطابق عدالتی فیصلہ نہ ماننے والی حکومت کو لوگ ووٹ نہیں دینگے ، جسٹس جمال خان نے ریمارکس دئیے کہ عوام کویہ بھی علم ہوتا ہےکہ فیصلہ کیاآیاہے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ 17ویں ترمیم میں وزیراعظم اورپارٹی سربراہ کوبےپناہ اختیارات دیئےگئے ، وزیراعظم کیخلاف تو سپریم کورٹ بھی کارروائی نہیں کرسکتی تھی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ فرض کریں وزیراعظم کیخلاف چوتھےسال عدم اعتماد آتی ہے، منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن جاتا ہے الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ سےفیصلےہونےمیں ایک سال لگتا ہے، فیصلےتک اسمبلی مدت پوری کرجائےتومنحرف رکن کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔نےریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ بھی مقررہ مدت تک فیصلے کی پابند ہے، جہاں بھی اختیار حد سے زیادہ ہو گا،وہاں استعمال غلط ہوگا، آرٹیکل 63 اے کا مقصد نااہلی ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آرٹیکل 63اے کامطلب منحرف رکن کوپھانسی دینا بھی نہیں۔ جسٹس جمال خان نے ریمارکس دئیے کہ کیاالیکشن کمیشن منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس مسترد کرسکتاہے، انحراف اتنابڑاجرم ہےتووزیراعظم کیخلاف ووٹ پرپابندی کیوں نہیں لگائی ؟۔عدالت نے سماعت کل دن 1 بجے تک ملتوی کر دی ۔


تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے