09:08 pm
اسکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیےوفاقی وزارتِ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی  یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت

اسکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیےوفاقی وزارتِ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت

09:08 pm

اسلام آباد، اپریل ۱۹، ۲۰۲۲ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کے شعبوں میں مڈل اور ہائی اسکولوں کے طلباء کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے وزارتِ وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے پیر کو اسلام آباد میں آٹھ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ یونیورسیٹیاں، اپنی مہارت اور وسائل، جیسے کہ قابل اساتذہ، لیبارٹریز اور وسیع تعلیمی ایکو سسٹم، کی بناء پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کی تعلیم کو اسکولوں میں عام کرنے کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں، تقریب سے خطاب کے دوران ناہید
ایس درانی، وفاقی سیکرٹری تعلیم نے کہا "ہماری خواہش ہے کہ ایک لاکھ اسکولوں کے بچے اور پانچ ہزار اساتذہ اس شراکت داری کے پہلے سال کے اندر براہ راست استفادہ حاصل کریں۔" اسکولوں کے طلباء تک رسائی حاصل کرنے کے لیے متعدد پاکستانی یونیورسٹیاں اپنے آؤٹ ریچ پروگرام چلاتی ہیں۔تاہم، یونیورسٹی-اسکول تعاون کو رسمی شکل دینے کے لیے کوئی فریم ورک موجود نہیں ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری، محی الدین احمد وانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "پاکستان میں یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے کہ یونیورسٹی-اسکول تعاون کا ایک فریم ورک تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد اسٹیم کی تعلیم کو اسکول کی سطح پر فروغ دینا ہے۔یہ فریم ورک اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے کہ لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی جدید تعلیم کے حصول میں پیچھے نہ رہیں،" انہوں نے مزید کہا۔ اس فریم ورک کے نفاذ کے لیے پہلے قدم کے طور پر، آٹھ اعلیٰ تعلیمی اداروں نے وزارتِ تعلیم کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی۔ فیصل آباد، این۔ایف۔سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزرز ریسرچ۔ فیصل آباد، این۔ایف۔سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی۔ ملتان، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن۔ لاہور، فیڈرل کالج آف ایجوکیشن۔ اسلام آباد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی۔ اسلام آباد، قائداعظم یونیورسٹی۔ اسلام آباد، اور نیشنل سکلز یونیورسٹی۔ اسلام آباد شامل ہیں۔ پارٹنر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے ان اقدام کا خیرمقدم کیا ہے کیونکہ ان کے مطابق یہ اسکول کے طلباء کو یونیورسٹی کے لیے تیار ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ قدم اسٹیم پاکستان کے پراجیکٹ کا حصہ ہے جس کے لیے ملالہ فنڈ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت میں پاک الائنس فار سائنس اینڈ میتھ کی قیادت میں ایک پالیسی یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔ ملالہ فنڈ کے پاکستان کے ڈائریکٹر جاوید احمد ملک نے اس موقع پر ہائی اسکولوں میں صنعتی رہنماؤں، یونیورسٹیوں، سائنس کے فروغ دینے والے اداروں، میڈیا اور سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ شراکتداری پرزور دیا تاکہ معاشرے میں سائنس کی تعلیم کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا، "اگر ہائی اسکولوں میں مؤثر لیبارٹری کا استعمال، آرٹ، اور کھیلوں کی تعلیم پر بھی توجہ دی جائے تو طلباء، خاص طور پر لڑکیوں کے سیکھنے کے عمل میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔"

تازہ ترین خبریں

عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن  ،امریکا  تعلقات  بحالی کیلئے  لابنگ فرم سے معاہدہ   کرلیا

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن ،امریکا تعلقات بحالی کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

13 کا ٹولہ تباہی  کی علامت  ،نگران حکومت کی  کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

13 کا ٹولہ تباہی کی علامت ،نگران حکومت کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

امریکی کانگریس میں 23 مارچ  کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

امریکی کانگریس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو  آئینی بحران سے بچا لیا  ، مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو آئینی بحران سے بچا لیا ، مریم اورنگزیب

آئی  ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں  ، غریب  کیلئے  فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں ، غریب کیلئے فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی  دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام   سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور