11:19 am
عمران خان کو ہٹانے کے بعد قوم آپ کو جائز وزیر اعظم نہیں مانتی، جاوید ہاشمی بھی شہباز شریف کیخلاف کھل کر سامنے آگئے

عمران خان کو ہٹانے کے بعد قوم آپ کو جائز وزیر اعظم نہیں مانتی، جاوید ہاشمی بھی شہباز شریف کیخلاف کھل کر سامنے آگئے

11:19 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جاوید ہاشمی نے ملک میں انتخابات کروانے کامطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام پیغام
جاری کیا گیا ہے۔ معروف صحافی اقرار الحسن کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ٹوئٹ کی گئی جس میں جاوید ہاشمی شہباز شریف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اقرار الحسن نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے بھی “امپورٹڈ حکومت نامنظور” کہہ دیا۔ جاوید ہاشمی کل بھی ٹھیک کہہ رہے تھے اور آج بھی درست فرما رہے ہیں۔ ویڈیو پیغام میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات کرانے چاہیئں، ایک سیٹ کیلئے میں چپ نہیں رہ سکتا۔مسلم لیگ ن کو بھی کہتا ہوں یہ جیسے کابینہ بنا رہے ہیں، ایسے نہیں بنے گی، لوگ اس کو قبول بھی نہیں کریں گے۔ جب تک عمران خان کو ہٹانا تھا، قوم تب تک آپ کے ساتھ تھی، عمران خان کو ہٹانے کے بعد قوم آپ کو جائز وزیر اعظم نہیں مانتی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے بھی مسلسل انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کی جانب سے کراچی جلسے میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ باہر نکلیں اور نئے انتخابات کا مطالبہ کریں۔ جبکہ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گالی نہیں دیں گے لیکن لوٹا کہیں گے، امپورٹڈحکومت بھی کہیں گے کیوں کہ ملک چوروں کو مل گیا ہے ، ایک دوسرے میں تقسیم ہورہی ہے لیکن عوام مداخلت کرے گی ، 6 ہفتے کے اندر موجودہ حکومت گرائیں گے اور ملک میں نیا الیکشن کرایا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت مسلم لیگ ن بی کا کردار ادا کر رہا ہے ، الیکشن کمیشن کو اب عمران خان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے تاہم سپریم کورٹ سے امید ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان