11:59 am
تحریک انصاف کو دھچکا لگ گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو ملنے والے تحائف سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

تحریک انصاف کو دھچکا لگ گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو ملنے والے تحائف سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

11:59 am

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم دےد یا۔ سابق  وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم کرنے کے انفارمیشن کمیشن کے حکم کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے درخواست کی سماعت کی ،  سابق 
حکومت نے درخواست دائر کی تھی کہ تحائف کو عام نہیں کیا جا سکتا نہ ہی درخواست گزار کو دی جا سکتی ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نئی وفاقی حکومت نےمعاملہ وزیر اعظم کے ساتھ اٹھایا ہے ، ہم نئی پالیسی بنا رہے ہیں ۔ جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کے حکم کے خلاف کوئی سٹے آرڈر نہیں ، تفصیل فراہم کرنے کا حکم ہے تو تفصیل پبلک کر دی جائے ، اگر 20 سال کے تحائف کی تفصیل بھی فراہم کر دی جائے تو اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں ، یہ کسی شخص کے نہیں ریاست کے تحائف ہیں ، جو لوگ یہ لے کر جا چکے ہیں ان سے بھی واپس لئے جائیں ، یہ کسی شخصیت کو نہیں ملتے بلکہ عہدیدار کو عہدے کی وجہ سے ملتے ہیں ۔عدالت نے قرار دیا کہ 50 فیصد ادائیگی کا کہہ کر اپنے پاس رکھنا بھی انتہائی غیر مناسب بات ہے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسی پالیسی بنائیں کہ کوئی بھی گھر نہ لے کر جا سکے ، یہ تحائف ایسے میوزیم میں رکھے جائیں کہ عوام کو پتہ چل سکے ان کے دوست ممالک نے انہیں کیا تحائف دیے ہیں ، اگر مجھے بطور جج کوئی تحفہ موصول ہوتا ہے تو مجھے چاہئے کہ ہائیکورٹ میں جمع کراؤں ۔عدالت نے قرار دیا کہ عمران خان کو ملنے والے تحائف پر انفارمیشن کمیشن نے حکم جاری کیا تھا اور اس پر کوئی سٹے آرڈر نہیں ہے ، لہذا اس حکم کی تکمیل پر عمل کرایا جائے ۔

تازہ ترین خبریں

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان