03:51 pm
چئیرمین سینیٹ ہمارا حق بنتا ہے، مخلوط حکومت میں عہدوں کا تنازعہ ، بڑی سیاسی جماعت نےمطالبہ کر دیا

چئیرمین سینیٹ ہمارا حق بنتا ہے، مخلوط حکومت میں عہدوں کا تنازعہ ، بڑی سیاسی جماعت نےمطالبہ کر دیا

03:51 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کا کہنا ہے کہ ہماری چئیرمین سینیٹ کے لیے ڈیمانڈ نئی نہیں ہے، یہ ایک طے شدہ معاملہ ہے۔انہوں نےنجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سینیٹ میں ہماری اکثریت ہے، چئیرمین سینیٹ ہمارا حق بنتا ہے۔پیپلز پارٹی نے اپنے حصے سے زائد کا مطالبہ نہیں کیا،
گورنر پنجاب کے عہدے کی ہماری پہلے سے ڈیمانڈ تھی اور یہ طے تھا ، اگر اس میں کوئی تعطل آیا بھی ہے تو ایک دو دن میں حل ہو جائے گا۔قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ اتحادی جماعتوں کے کچھ ایشوز ہیں، مگر وہ ڈیڈ لاکج نہیں بنیں گے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کیا تھا جس پر پی پی قیادت کی جانب سے سخت ردِعمل آیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحاد مشکلات کا شکار ہو گیا اور اتحادی جماعتیں وزارتوں کا فیصلہ نہ کر سکیں، ن لیگ کی غیر واضح پالیسی وفاقی کابینہ کے اعلان میں رکاوٹ بن گئی۔ پیپلز پارٹی سے وعدہ کے بعد ن لیگ پنجاب کی گورنر شپ سے کترانے لگی،ن لیگ نے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کیا،اسحاق ڈار کا نام تجویز کرنے پر پی پی قیادت نے سخت ردِعمل دکھایا۔راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چئیرمین یوسف رضا گیلانی بن جائیں مگر عدالت سے فیصلہ کر لیں۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حیران ہیں پہلے گورنر، اب چئیرمین سینیٹ پر کہتے ہیں عدالت سے فیصلہ لیں، مولانا نے بھی پہلے ڈپٹی اسپیکر کے لیے شاہد اختر کا وعدہ کیا اب ن لیگ ڈپٹی اسپیکر کے لیے بھی اپنے امدیوار کی بات کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا تمام اتحادیوں کو تحریک انصاف سے توڑ کر لائے اور ہم ہی گارنٹر رہیں، ن لیگ دل بڑا کرے اور جس سے جو وعدہ کیا ہے وہ وہ پورا کرے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ہم نے کہا آئینی عہدے دیں تو ن لیگ نے کہا نہیں کابینہ میں آئیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کر کے انہیں کابینہ میں شامل ہونے پر رضامند کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری