06:09 pm
ایک عرصے سے آپ سے ملاقات کی خواہاں تھی، امریکی رکن کانگرس الہان عمردل کی بات زباں پرلے آئیں

ایک عرصے سے آپ سے ملاقات کی خواہاں تھی، امریکی رکن کانگرس الہان عمردل کی بات زباں پرلے آئیں

06:09 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے آج بدھ کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، الہان عمر نے کہا کہ میں ایک عرصے سے آپ سے ملاقات کی خواہاں تھی۔سابق وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں امریکی کانگریس رکن الہان عمر کی ملاقات کے دوران شاہ محمود، اسد عمر، شیریں مزاری، زلفی بخاری اور شہباز گل
بھی موجود تھے، ملاقات میں دوطرفہ اور باہمی تعلقات کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بھارت میں ہندوتوا نظریے اور مسلمانوں پر اس کے تباہ کن اثرات پر بھی گفتگو کی گئی، الہان عمر نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عمران خان کی خدمات کو سراہا، اور کہا اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عمران خان نے قابل قدر قیادت پیش کی ہے۔امریکی رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ اب دنیا بھر سے اسلاموفوبیا کے خلاف آوازیں بلند ہور ہی ہیں، اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے ایک مسودہ قانون امریکی پارلیمان میں لایا جا رہا ہے، مذہبی امتیاز خصوصاً مسلمانوں کے خلاف تعصب کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔الہان عمر کا کہنا تھا کہ وہ دنیا میں اسلاموفوبیا کے خلاف توانا آواز بننے پر عمران خان کی شکر گزار ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الہان عمر کی آمد کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا مشکلات کے باوجود الہان عمر کا اسلاموفوبیا کے انسداد کا علم اٹھانا قابل تحسین ہے، نائن الیون کے بعد مسلمانوں کو بدترین انتقامی مہم کا نشانہ بنایا گیا، مسلم قیادت اہل عالم کو اسلام اور نبیﷺ کا درست تعارف کرانے میں ناکام رہی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کو اسلام اور شعائر اسلام سے جوڑا گیا، ہندوستان میں بھی نسل پرستی کا جن بوتل سے نکال دیا گیا ہے، اور نفرت کا رخ مسلمانوں کی جانب موڑا جا رہا ہے، بھارت میں ہندوتوا نظریات کا پھیلاؤ معقول دماغوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد