12:59 pm
عثمان بزدار کی وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحالی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

عثمان بزدار کی وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحالی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

12:59 pm

لاہور ( نیوزڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلیٰ عہدے پر بحالی سے متعلق درخواست نمٹادی گئی ، لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار پر 10 لاکھ روپنے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار
کے وکیل پر اظہار برہمی کیا ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کا اس سے کیا تعلق یہ آپ کا معاملہ نہیں ، آپ متاثرہ فریق نہیں تو کیوں درخواست دائر کی؟ جب متاثرہ فریق مطمئن ہے تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی؟ آپ لوگوں نے عدالتوں کو مذاق بنایا ہوا ہے، جمہوریت جمہوریت، کیا ذرا سا صبر نہیں ، کیا یہ جمہوریت ہوتی ہے؟۔خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ عہدے پر بحال کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست شہری تنویر سرور نے دائر کی تھی، درخواست میں عمران خان، عثمان بزدار، حمزہ شہباز شریف اور عمر سرفراز چیمہ کو فریق بنایا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب بحال کیا جائے۔ واضح رہے کہ عثمان بزدار کے استعفے کی تکنیکی غلطی نے نیا آئینی بحران پیدا کر دیا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو قانونی رائے بھجوا دی ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی جانب سے گورنر پنجاب کو بھجوائی گئی قانونی رائے کے مطابق عثمان بزدار کا وزیر اعظم کے نام استعفیٰ ائین کے آرٹیکل 130 سب ایکشن 8 کی خلاف ورزی ہے، عثمان بزدار کے استعفے سے آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 8کے آئینی تقاضے پورے نہیں ہوئے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کی بجائے وزیراعظم کے نام لکھا۔قانونی رائے کے مطابق وزیراعلی کو استعفیٰ تحریری طور پر گورنر کے نام دینا تھا، عثمان بزدار نے ٹائپ شدہ استعفے میں وزیر اعظم کو مخاطب کر کے دستخط کر دیئے، عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کو دیا جو اس کو منظور کرنے کے مجاز نہیں تھے، یہ تمام اختیارات آئینی طور پر گورنر پنجاب کے پاس ہیں۔ بتاتے چلیں کہ وفاقی وزیر داخلہ مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنااللہ خان عثمان بزدار کے استعفے سے متعلق اس غلطی پر پہلے ہی آواز اٹھا چکے ہیں جس کے بعد 17 اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو لکھے گئے ایک خط میں قانونی رائے مانگی ، گورنر نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی قانونی رائے کے بعد آئینی ماہرین کا اجلاس بلا لیا ، یہ رائے لی جائے گی کہ اگر استعفیٰ آئینی تقاضوں کے مطابق نہیں تو کیا عثمان بزدار اب بھی وزیر اعلی ہیں ؟ اگر استعفیٰ ہی غیر آئینی ہے تو پھر وزیر اعلی کے انتخاب کے عمل پر بھی رائے دی جائے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز