04:06 pm
حمزہ شہباز کی حلف برداری ، گورنر پنجا ب عمر سرفراز چیمہ نے بڑا فیصلہ کر لیا، ن لیگ سٹپٹا کر رہ جائیگی

حمزہ شہباز کی حلف برداری ، گورنر پنجا ب عمر سرفراز چیمہ نے بڑا فیصلہ کر لیا، ن لیگ سٹپٹا کر رہ جائیگی

04:06 pm

لاہور (نیوزڈیسک ) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آج بھی حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ، گورنر پنجاب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کریں گے ، اگر ضرورت پڑی تو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ حمزہ شہباز 
کے حلف کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں عدالتی حکم کے خلاف تمام آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آئینی ماہرین نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کرنے کا مشورہ دیا ، اس ضمن میں آئینی ماہرین نے گورنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عدالت آئینی حدود سے تجاوز نہیں کرسکتی اور صدر مملکت یا گورنر کو احکامات نہیں دے سکتی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا جس میں کہا گیا ہے کہ کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں‘ عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔ گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا ، دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدر جان بوجھ کر عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر رہے ، اس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیوں نہ عدالت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے کسی فرد کو حلف کیلئے نامزد کر دے؟ عدالت نے اس معاملے پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کر لیا جب کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔وفاق کی طرف سے موقف عدالت مین پیش کیے جانے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج سنادیا گیا اور اپنے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں‘ عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔ خیال رہے کہ پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز نے حلف نہ لینے کے معاملے پر دوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ، اس ضمن میں حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں درخواست جمع کرادی ، جس میں ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ، حمزہ شہباز نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ 22 اپریل کو عدالت نے شہریوں کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ جاری کیا تھا اور صدر کو ہدایت کی وہ منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کے لیے فوری اقدامات کریں لیکن صدرِ مملکت اس عدالت کے حکم کو بغیر کسی وجہ کے اور تاخیر کر رہے ہیں ، اس صورتحال میں آئینی دائرہ اختیار کو استعمال کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے موقف میں مزید کہا ہے کہ صدر پاکستان کا ایک سیاسی جماعت سے تعلق ہے لیکن صدر بطور سربراہ کسی سیاسی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض پر عمل کرنے کے پابند ہیں ، صدر پاکستان معزز عدالت کے حکم پر عمل نہ کر کے قانون کی بے توقیری کر رہے ہیں ، عدالت چئیرمین سینیٹ کو حکم دے کہ وہ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کے خطاب کو یوٹیوب پر عمران خان کے مقابلے میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟حیران کن تفصیلات آگئیں

وزیراعظم کے خطاب کو یوٹیوب پر عمران خان کے مقابلے میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟حیران کن تفصیلات آگئیں

عرب ملک میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

عرب ملک میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نئے جرمن سفیرکی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد،پاکستان پہنچتے ہی کیاپیغام جاری کردیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نئے جرمن سفیرکی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد،پاکستان پہنچتے ہی کیاپیغام جاری کردیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال، کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا

میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال، کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران فائرنگ،ہر طرف ہلچل مچ گئی

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران فائرنگ،ہر طرف ہلچل مچ گئی

موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، امریکی سفیر نے اہم پیغام جاری کردیا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، امریکی سفیر نے اہم پیغام جاری کردیا

آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کا تشدد ،ویڈیو وائرل

خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کا تشدد ،ویڈیو وائرل

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات،بلوچستان حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات،بلوچستان حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

مسلحشخصکی ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہوکرفائرنگ،بھگدڑ مچ گئی ،فلائٹ آپریشن معطل

مسلحشخصکی ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہوکرفائرنگ،بھگدڑ مچ گئی ،فلائٹ آپریشن معطل

عرب اسلامی ملک کی مذہبی عبادت گاہ میں آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات

عرب اسلامی ملک کی مذہبی عبادت گاہ میں آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات