12:29 pm
عدالتیں رات تین بجے بھی کھلیں گی اگر۔۔۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

عدالتیں رات تین بجے بھی کھلیں گی اگر۔۔۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

12:29 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا  ہےکہ اگر معاملہ آئین یا پسے ہوئے طبقے کا ہوتو عدالتیں رات تین بجے بھی کھلیں گی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں ارشد شریف کو ہراساں کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ارشد شریف کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے۔دورانِ سماعت جسٹس اطہر من  اللہ 
نے کہا کہ عدالت ہر کسی کے لیے یہاں موجود ہے، آپ نے کاشف عباسی کا پروگرام دیکھا ہے؟ پروگرام میں حقائق کی تصدیق کے بغیر کیا کچھ کہا گیا، انہوں نے کہا عدالت رات کوکھلی کیوں؟ یہ عوام پرعدالت کا اعتماد اٹھانے کی کوشش کی گئی، عدالتیں رات کو 3 بجے بھی کھلیں گی اگرمعاملہ آئین یا کسی پسے ہوئے طبقےکاہو۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمار کس دیے کہ ایک بیانیہ بنا دیا گیا کہ عدالتیں کھلیں، عدالتیں کھلیں گی اور کسی کو آئین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گی، آپ لوگوں کا عدالتوں پر اعتماد ختم کررہے ہیں، اس عدالت کا بھی کہا گیاکہ چیف جسٹس عدالت پہنچ گئے، آپ چاہتے ہیں کہ عدالت فوری نوعیت کی درخواستیں نہ سنے؟جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ عدالت نے ایک نہیں، عدالتی اوقات کارکے بعد بہت سی درخواستیں سنیں، کوئی ذمہ داری بھی ہوتی ہے، آپ کو تو خوش ہونا چاہیے کہ آئین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جارہی، سپریم کورٹ نے واضح پیغام دیا کہ آئین کےخلاف کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سب لگے ہوئے ہیں کہ عدالتیں کھل گئیں، آپ سمجھتے ہیں کہ عدالتیں نہیں، آپ کا چینل آئین کو بہترسمجھتا ہے؟ جھوٹ کے اوپر ایک بیانیہ بنادیا گیا ہے کہ عدالتیں کھل گئیں۔عدالت نے اے آر وائی کے رپورٹر سے سوال کیا کہ آپ کے چینل نے مسنگ پرسنز یا بلوچ اسٹوڈنٹس سے متعلق کتنے پروگرام کیے؟ اے آروائی نے مسنگ پرسنز کے لیے کتنی آواز اٹھائی جو اصل ایشو ہے؟جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سیاسی بیانیے کیلئے اداروں کوتباہ کررہے ہیں اور ایسا پہلی بار نہیں ہورہا، بنیادی حقوق کے لیے عدالت کھلیں گی، ان بیانیوں سے کچھ نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز سے متعلق باتیں ہوتی ہیں کہ وہ جواب نہیں دے سکتے؟ جہاں پر ہم سے غلطی ہوتی ہے ضرور بتائیں۔

تازہ ترین خبریں

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

خبردار ،  گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،  شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

خبردار ، گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

فوجی اڈے پردھماکا،کتنے ہیلی کاپٹراورشپس تباہ ہوگئے ،بڑی خبرآگئی

فوجی اڈے پردھماکا،کتنے ہیلی کاپٹراورشپس تباہ ہوگئے ،بڑی خبرآگئی

انٹرمیڈیت کے امتحانات ملتوی ، دوبارہ پیپرز کب سے شروع ہوں گے۔۔ ؟ والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

انٹرمیڈیت کے امتحانات ملتوی ، دوبارہ پیپرز کب سے شروع ہوں گے۔۔ ؟ والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

بارشوں کے بعد شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک شروع، ہسپتالوں میں مریضوں کی انبار لگ  گئے

بارشوں کے بعد شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک شروع، ہسپتالوں میں مریضوں کی انبار لگ گئے

اصل غدار کون ہے ، عمران خان نے نوازشریف، مریم، خواجہ آصف سمیت بڑوں بڑوں پر بجلیاں گرادیں ، کئی ویڈیو سامنے لے آئے

اصل غدار کون ہے ، عمران خان نے نوازشریف، مریم، خواجہ آصف سمیت بڑوں بڑوں پر بجلیاں گرادیں ، کئی ویڈیو سامنے لے آئے

باجا بجا بجا کر کانوں میں درد کردیتے ہیں ۔۔ جشن آزادی لوگوں کو پریشان کرنیوالوں کیساتھ اب کیا ہوگا؟

باجا بجا بجا کر کانوں میں درد کردیتے ہیں ۔۔ جشن آزادی لوگوں کو پریشان کرنیوالوں کیساتھ اب کیا ہوگا؟

لوگوں کو خرید کر دھوکے سے حکومت بنائی گئی ، مولانا طارق جمیل کے بیان پر خواجہ سعد رفیق میدان میں آگئے، کیا اعلان کر دیا ؟ 

لوگوں کو خرید کر دھوکے سے حکومت بنائی گئی ، مولانا طارق جمیل کے بیان پر خواجہ سعد رفیق میدان میں آگئے، کیا اعلان کر دیا ؟ 

نایاب نسل کی لادوم بھیڑ،قیمت آپ کی سوچ سے بھی زیادہ۔۔۔کس ملک میں پائی جاتی ہے،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نایاب نسل کی لادوم بھیڑ،قیمت آپ کی سوچ سے بھی زیادہ۔۔۔کس ملک میں پائی جاتی ہے،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

شادی کی رسموں کے دوران دلہا دلہن کی لڑائی ، ئی نویلی دلہن نے  دلہاکو دھو ڈالا

شادی کی رسموں کے دوران دلہا دلہن کی لڑائی ، ئی نویلی دلہن نے دلہاکو دھو ڈالا

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف، مفتاح اسماعیل نے بڑا بیان دیدیا

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف، مفتاح اسماعیل نے بڑا بیان دیدیا

وفاقی دارالحکومت میں 2موٹرسائیکلوں کی ٹکرسے دھماکا،کتنے افرادزخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

وفاقی دارالحکومت میں 2موٹرسائیکلوں کی ٹکرسے دھماکا،کتنے افرادزخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی