04:24 pm
فرح خان کیخلاف نیب کیسز پر عمران خان پھٹ پڑ ے، حکومت پر سنگین الزام عائد کر دیا

فرح خان کیخلاف نیب کیسز پر عمران خان پھٹ پڑ ے، حکومت پر سنگین الزام عائد کر دیا

04:24 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فرح خان کیخلاف کیسز کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ساری عمر انتقامی کارروائیاں کی ہیں ان کا طریقہ کار ہی یہ ہے کیوں کہ انتقامی کارروائیاں شریف خاندان کے ڈی این اے میں ہے ، نیب سے 
پوچھنا چاپہتا ہوں فرح خان پر جو کیس ڈالا گیا وہ بن سکتا ہے؟ فرح خان کون سی پبلک آفس ہولڈر ہے وہ تو پراپرٹی کا کام کرتی ہے ، فرح خان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے تمام کیسز کا ریکارڈ اپنے پاس رکھ لیا ، خدشہ ہے کہ یہ ریکارڈ غائب کردیا جائے گا ، ان کی بہت ساری پراپرٹیاں ابھی سامنے نہیں آئیں ، یہ ملک کو دوبارہ لوٹیں گے اور پیسے باہر بھیجیں گے ، مشرف نے این آر او دے کر ملک کا نقصان کیا ، ہم نے اپنے دور حکومت میں ان کے خلاف کوئی کرپشن کیسز دائر نہیں کیے، شہبازشریف کیخلاف ایف آئی اے نے صرف مقصودچپڑاسی والا کیس درج کیا ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں2،2بار کرپشن پر نکالی گئیں، اس لیے پتہ چلنا چاہیے کہ مشرف کے این آر او سے ملک کو کتنا نقصان ہوا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک خسارے میں گیا ، نواز شریف کو سزا ہو چکی ہے، سزا سے بچنے کے لیے ملک سے باہر بھاگے ہیں ، حسن نواز ان کے دور میں بیرون ملک فرار ہوئے ہیں ، جب ان سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں ، ملک کا 3 بار وزیر اعظم رہنے والے کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں انکشافات کے علاوہ بھی چھپی پراپرٹیز ہیں ، 40 سے 45 ارب کے 16 کیسز ہیں جن کا فیصلہ ہوچکا ہے ، یہ وہ خاندان ہے جس نے ملک کو 30 سالوں سے لوٹا ہے ، 16ارب روپے کے ایف آئی اے میں کیسز ہیں ، انہوں نے اپنے نوکروں کے ناموں پر پیسہ لیا ، مقصود چپڑاسی کے نام پر اربوں روپے بیرون ملک بھیجا ، اس کیس کے افسران کے تبادلے کردئیے گئے ہیں ، پراسیکیوٹر کو عدالت جانے سے منع کردیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جعلی ناموں پر یہاں سے پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بھیجا گیا ، انہوں نے سارا ریکارڈ خود لے لیا ہے ، خدشہ ہے کہ یہ لوگ ریکارڈ غائب کیا جائے گا ، ان کے اوپر 4 نیب کیسز ہیں ، والد وزیر اعظم ضمانت پر ہے بیٹا وزیر اعلیٰ وہ بھی ضمانت پر ہے ، ہمارے دور میں نیب آزاد ادارہ تھا وہاں یہ کیسز چل رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورمیں 15 فیصد توشہ خانہ کو جاتا تھا ، آصف زرداری نے توشہ خانہ سے تین بلٹ پروف گاڑیاں نکلوائیں ، نواز شریف نے دس سال بعد ایک گاڑی کو قانونی کروالیا ، ہمارے دور میں توشہ خانہ کو 50 فیصد جاتا تھا ۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر