08:04 pm
مدینہ واقعے کا الزام ہم پر لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے، یہ کہیں بھی جائیں ان کے ساتھ یہی ہوگا،سابق وزیراعظم عمران خان پھٹ پڑے

مدینہ واقعے کا الزام ہم پر لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے، یہ کہیں بھی جائیں ان کے ساتھ یہی ہوگا،سابق وزیراعظم عمران خان پھٹ پڑے

08:04 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مسجدِ نبوی ﷺ واقعے کا الزام مسترد کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کہیں بھی جائے ان کے ساتھ ایسا ہی ہوگا جیسا روضہ رسول ﷺ پر ہوا ہے،واقعے کا الزام ہم پر لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا
تھا کہ مدینہ میں جب واقع پیش آیا تو سب کو پتا ہے کہ ہم شب دعا منا رہے تھے ہم اس کا اعلان کیا ہوا تھا، شب دعا ختم ہونے پر ہمیں معلوم ہوا کہ مدینہ میں کیا ہوا ہے، پھر ان کی مہم چل جاتی ہے کہ سب کچھ ہم نے کروایا ہے۔ میں ان کو چیلنج کرتا ہوں یہ کہیں بھی عوام میں باہر جائیں گے تو ان کے ساتھ یہ ہی ہوگا، ان کے خلاف جو لندن اور امریکا میں ہورہا ہے یہ ہی ہوگا، انہیں اندازہ نہیں ہے کہ پاکستانیوں کو ان پر کتنا غصہ ہے، پاکستانی اسے ذلت سمجھتے ہیں کہ چوروں کو ہم پر بیٹھا دیا ہے، بیرونِ ملک پاکستانی سمجھتے ہیں کہ کتنی بڑی سازش ہوئی ہے ان کا کہنا تھا یہ ہمارے اوپر ڈالنا کہ ہم نے مدینہ ان کے خلاف نعرےبازی کروائی ہے ان کو اس بات کر شرم آنی چاہیے، جس کے دل میں نبیﷺ بستے ہیں وہ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ان کی چوری کے خلاف عوام ہمارے ساتھ نکل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے شرم ناک چیز کیا ہوگی کہ آپ کسی کو ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیں، جس طرح انہوں نے شیخ رشید کے بھتیجے کے خلاف کیا ہے یہ شرم ناک ہے،ہمیں ان سے یہ ہی توقع ہے ، انہوں نے ہر قسم کے جھوٹے کیسز ہم پر ڈالنے ہیں۔ ’فرح خان بالکل بے قصور ہیں، ان کےخلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے‘ عمران خان نے بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر انتقامی کارروائی پرمبنی مقدمہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نیب سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ جو فرح خان پر کیسے کیس بنا سکتے ہیں، اس کیس کا ذریعہ آمدن سے زائد اثاثے بتائے گئے ہیں یہ کیس سرکاری عہدیدار پر کیا جاسکتا ہے،فرح خان ایک ریئل اسٹیٹ میں کام کرتی ہے۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نیب نے کہا ہے کہ اس خاوند 1997 سے 1999 تک یونین کونسل کا عہدیدارتھا، تو اس وقت ان کی شادی نہیں ہوئی تھی ، یہ سیدھی سیدھی انتقامی کارروائی ہے ان کا کہنا تھا کہ فرح کا قصور یہ ہے کہ بشریٰ بیگم بہت کم لوگوں سے ملتی ہیں، ان میں سے ایک فرح خان ہیں، یہ ایک کنیکشن ہے، یہ وہی کنکشن ہیں جس میں انہوں نے جمائمہ پر ٹائلوں کی اسملنگ کا کیس ڈالا تھا، اس کا قصور یہ ہی تھا کہ وہ میری بیوی تھی، شکست مجھے دینا چاہتے ہیں، مجھ پر کچھ ملتا ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انہوں بشریٰ بیگم کو پکڑنے کی کوشش کی وہ گھریلو عورت ہیں، ان سے کچھ نہیں ملا تو انہوں نے فرح کو پکڑ لیا، فرح خان بالکل بے قصور ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس کو بولنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں اس کی دولت میں گزشتہ 3 سالوں میں اضافہ ہوا ہے، تو وہ ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ ہے، دیکھ لیں کہ گزشتہ تین سالوں میں رئیل اسٹیٹ میں کتنا اضافہ ہوا ہے، یہ کوئی کرائم نہیں ہے۔ ’پیپلز پارٹی، مسلم لیگ پر کیسز ان کے اپنے دور میں بنائے گئے‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی حکومتیں 2،2 بار کرپشن کے کیسز میں نکالی گئیں، جنرل مشرف نے این آر او دے کر ان کے خلاف کیسز ختم کردیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ دونوں حکومتیں دوبارہ 2008 اور 2013 میں آئی توانہوں دوبارہ کرپشن شروع کردی، پاکستان کا قرضہ 2008 اور 2018 کے درمیان 4 گنا بڑھا، 60 سالوں میں پاکستان کاقرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا،وہ ان کے 10 سالوں میں 30 ہزار ارب روپے پر چلا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کا حال خراب تھا، ملک بینک کرپٹ تھا، ہمیں جب حکومت ملی تو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر کا خسارہ ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو شریف خاندان مجھے دھمکیاں دیتا تھا، میں قوم کے سامنے لانا چاہتا ہوں کہ ان کے کس کیس کا فیصلہ ہوچکا ہے کس پر مقدمہ چل رہا ہے اور کس پر تحقیقات جاری ہیں۔ میں یہ سب اس لیے سامنے لانا چاہتا ہوں کہ قوم کو معلوم ہو کہ ہم نے ان پر کوئی کس نے نہیں ماسوائے مقصود چپڑاسی کے کیس کے ، جس میں انہوں نے اپنے نوکروں کے نام پر پیسے لیے تھے، اس کے علاوہ سارے کرپشن کیسز ان کے اپنے ادوار میں شروع ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہم سے صرف یہ گلہ تھا کہ ہم انہیں این آر او نہیں دیں گے…

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر