09:56 pm
عید کل ہوگی یا پرسوں ۔۔ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج عید کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور
عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج عید کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔عیدکا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔اس سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ کی زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرچکی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ، عید الفطر 3 مئی منگل کے روز ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چاندکی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ملکوں میں عید الفطر کل ہوگی ، برطانیہ میں بھی پیر کو ایک ہی دن عید منائے جانے کا امکان ہے جب کہ افغانستان میں آج عید منائی جارہی ہے ۔
 
تازہ ترین خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف