04:27 pm
عمران خان نے بھی وہی غلطی کی جو نواز شریف نے کی تھی؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی کھل کر میدان میں آگئے

عمران خان نے بھی وہی غلطی کی جو نواز شریف نے کی تھی؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی کھل کر میدان میں آگئے

04:27 pm

لاہور (نیوزڈیسک )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ عمران خان نے بھی نوازشریف والی ہی غلطی کی۔
ہم نے اسے سمجھایا تھا کہ یہ غلطی نہ کرو، آپ کو کھل کر نہیں کہنا چاہیے تھا کہ ان کو آرمی چیف بنانا چاہ رہاہوں ، آپ کو کس نے کہا تھا کہ یہ بات کریں ، یہ آپ کا کام نہیں ہے ،آپ کیوں ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر تاخیر کر رہے تھے ۔نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں چوہدری پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ شجاعت حسین نوازشریف کوسمجھاتے رہے کہ یہ غلطی نہ کرنا کہ جب آرمی چیف کا فیصلہ آئے تو آپ نے کچھ نہیں کرنا بلکہ جو میرٹ پر فائل آئے آپ نے وہ کرنا ہے ،آپ نے کسی طرف جھکاؤ نہیں رکھنا، کیونکہ جو بھی بنے گا اسے آپ کو سیلیوٹ کرناہے ، آپ ادھر دیہان نہ دیں بلکہ اپنے معاملات پر زیادہ توجہ دیں،نوازشریف نے پہلی فضول لڑائی جہانگیر کرامت سے، پھر جنجوعہ، پھر کاکڑ اور آخری لڑائی پرویز مشرف سے لڑی۔ چوہدری پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ میں نے پرویز مشرف سے پوچھا کہ آپ کا کیا جھگڑا ہے وہ کہنے لگے کہ دیکھو مجھے اگر نوازشریف کہے کہ اس کور کمانڈر کو وہاں لگا دو، ایک کور کمانڈو کو یہاں لگا دو، تو میں نے اس کو سمجھایا کہ یہ کوئی پٹوار خانہ نہیں ہے کہ ایک پٹواری یہاں لگا دوں ایک پٹواری وہاں لگا دوں، میں آرمی چیف ہوں مجھے پتا ہے کہ فلاں کور ٹھیک ہے یا نہیں ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہی غلطی عمران خان نے کی، میں نے اس وقت بھی سمجھایا تھا کہ یہ غلطی نہ کرو، اس وقت ان کا جواب صحیح نہیں تھا،اس لیے ان کا جواب کہیں نہیں بھیجا گیا، پشاور کی وجہ سے معاملہ خراب ہوا،  پھر ایک مرتبہ تو انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اکیلے بیٹھو اور کہہ رہے تھے کہ مجھے یہ سمجھا ایک کور کمانڈر ہے اس کا کیامسئلہ ہے،میں نے کہا کہ آپ کو مثال دیتاہوں ، ہم ضیاءالحق کے ساتھ تھے ان کا پسندیدہ کورکمانڈر تھا حمید گل، اس نے دو تین باتیں ایسی کر دیں بلیو آئیڈ کی، کہ وہ بات ضیاء الحق کو اندر لگی تو اندر ہی رہی، وہ کچھ دنوں بعد وہ واہ کے انچارج لگ گئے، وہاں سے مہینے کے بعد گھر چلے گئے، میں نے کہا کہ ان کا بھی روٹ یہی ہے، آپ کو کھل کر نہیں کہنا چاہیے تھا کہ میں ان کو آرمی چیف بنانا چاہ رہا ہوں،آپ کو کس نے کہا تھا کہ آپ یہ بات کریں، یہ آپ کا کام نہیں ہے ، آپ کیوں ڈی جی آئی ایس ا?ئی کے معاملے پر تاخیر کر رہے ہیں۔وہ ان کی اب بھی خیر مانگ رہے ہیں، میں انفارمیشن سے کہہ رہاہوں کہ ایک پودا خود لگایا ہو تو دل کرتاہے کہ یہ پھلے پھولے اور اس کی چھاوں میں بیٹھنا تھا، لیکن یہ خرابی ہو گئی، کچھ ریکوری ہو گئی ہے، انہوں نے جو نیوٹرل کی بات کی ہے تو میں کہتا ہوں کہ ہاتھ اٹھا لیئے اور کہا کہ جس پارٹی نے جو کرنا ہے اپنا اپنا کریں۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی