04:11 pm
پیپلزپارٹی یا ن لیگ، جہانگیر ترین کونسی سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گے؟سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی یا ن لیگ، جہانگیر ترین کونسی سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گے؟سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ

04:11 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیرترین کی قیادت میں ترین گروپ کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترین گروپ کے ارکان نے جہانگیرترین کو کھل کر عمران خان کو بےنقاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ترین گروپ کا لاہور میں اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیرترین کی صحت بہتر، آئندہ ہفتے سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ترین گروپ سیاست میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
اجلاس میں سیاسی فیصلے کیے جائیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔قبل ازیں بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے ن لیگ میں شمولیت پر غور شروع کر دیا۔جہانگیر ترین آئندہ ہفتے تک مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کریں گے جب کہ حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے طور پر ووٹ دینے والے ترین گروپ کے دیگر رہنماؤں کا بھی ن لیگ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین کے گھر پہنچے تھے۔ حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کی صحت یابی ہر نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیاسی تعاون کرنے پر جہانگیر ترین گروپ کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے دوریاں پیدا ہونے کی وجہ بتا دی ۔۔انہوں نے پوڈ کاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران پر تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا،علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین کو لیگل کرا دوں،وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز