10:47 am
پاکستان میں ڈالر کا ریٹ پاکستانی 5روپے کے برابر ہونے والا ہے ؟سابق صدر آصف زرداری کا حیران کن بیان سامنے آتے ہی نئی بحث چھڑ گئی

پاکستان میں ڈالر کا ریٹ پاکستانی 5روپے کے برابر ہونے والا ہے ؟سابق صدر آصف زرداری کا حیران کن بیان سامنے آتے ہی نئی بحث چھڑ گئی

10:47 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ 5 روپے ہونا چاہیے۔ ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ پانچ روپے پاکستانی کے مساوی ہونا چاہیے۔  انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اس لیے شروع نہیں 
کیا کہ چھوٹی سڑکیں اور ٹرام بنالوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لوگوں نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، صدربنا تو بلوچستان کے غم بہت کم کیے لیکن بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں اب بھی بہت سے مسائل ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ میں آپ لوگوں کے سامنے سرخرو ہوا، اگر بھاگ جاتا تو اپ کہتے اچھا تووہ تم ہو جو لندن میں رہتے تھے۔دوسری جانب ملکی کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کے روز ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج بروز جمعہ پہلا کاروباری روز پاکستانی روپے کیلئے بہت برا ثابت ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0 عشاریہ 50 فیصد کی کمی ہوئی۔ یعنی 0 عشاریہ 94 روپے اضافے سے اںٹربینک میں ڈالر کی قیمت 185 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 186 روپے 63 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپیہ کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آئی، کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 187 روپے کی سطح کو عبور کر گیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قیمت 50 پیسے کے اضافے سے 187 روپے 50 پیسے رہی۔ یہاں واضح رہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بھی تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ عید سے قبل زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال سے متعلق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ 23 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں صرف ایک ہفتے کے دورن 37 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز