06:53 pm
حق مہر میں کتنے کروڑ اور کیا کیا چیزیں ہیں،عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے طلاق کے مطالبے کے بعد ویڈیو بیان سامنے آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک)عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی طلاق کی خبر نے جہاں سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیا ہے وہیں دانیا بی بی کے سنگین الزامات نے بھی سب کی توجہ حاصل کی ہے۔دانیا عامر کی جانب سے عدالت میں طلاق اور حق مہر کے لیے درخواست 
دائر کی گئی ہے جس میں سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔دانیا بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے، دنیا نیوز کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت عیاش شخص ہے، نشے میں دھت ہو کر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے دانیا کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کے ساتھ میں نے 4 ماہ کس طرح گزارے ہیں وہ میں جانتی ہوں اور میرا خدا جانتا ہے۔ عامر جیسے نظر آتے ہیں ویسے نہیں ہیں، وہ میرے گھر والوں کو دھمکی دے رہے ہیں۔حق مہر میں کیا مانگا ہے؟دانیا بی بی کی جانب سے حق مہر میں بھی جو کچھ مانگا گیا ہے وہ سب کو حیران کر رہا ہے۔ کُل 11 کروڑ، 51 لاکھ اور 50 ہزار حق مہر مانگا گیا ہے۔جس میں 11 کروڑ مالیت کی کوٹھی، ڈھائی لاکھ روپے مبلغ، 45 لاکھ کی مہنگی گاڑی، 3 تولہ سونا جس کی قیمت 4 لاکھ روپے درج ہے۔ یعنی حق مہر کے 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے مانگے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا