10:43 am
دانیا شاہ کی اصل عمرپندرہ سال جبکہ سید خاندان سے بھی تعلق نہیں، عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کر دیئے

دانیا شاہ کی اصل عمرپندرہ سال جبکہ سید خاندان سے بھی تعلق نہیں، عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کر دیئے

10:43 am

کراچی(نیوزڈیسک) معرو ف میزبان اور تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا لیکن مختصراً کہنا چاہتا ہوں اور نشے اور تشدد جیسے بدترین
الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو پیغامات جاری کررہا ہوں اور عدالت میں تصاویر بھی پیش کردوںگا جسے سننے کے بعد روح کانپ اٹھے۔ اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ میں شراب پیتا ہوں نہ آئس کا نشہ کرتا ہوں چار ماہ کی شادی میں کمرے میں بند ہونے کے الزامات کے باوجود ٹک ٹاک پر پابندی سے ویڈیوز کون بنا تھا تھا، بھوکا رکھنے والا روزانہ ان کی پسند کا کھانا باہر سے منگوا کر کھلاتا تھا جس انسان نے زندگی بھر عورت کی عزت و احترام کا درس دیا ہو وہ تشدد کرے گا ؟ اور اگر کرتا تھا تو ۱۵ دن یہ میرے ساتھ رہیں جس میں ان کی کم عمری کے باعث جب مجھے انہوں نے بتایا کہ یہ ابھی پندرہ برس کی ہیں تو میں نے اپنا بستر الگ کرلیاتو تشددکس وقت کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کے طبی ٹیسٹس کے ذریعے دوباتیں سامنے آجائیں گی کہ مبینہ طور پر پندرہ برس کی لڑکی ڈیڑھ ماہ سے بہاولپور میں کیسے اس عمل سے گذری کہ شوہر کی غیر موجودگی کے باوجود وہ معاملات جاری رہے جو کہ ممکن نہ تھے ساتھ ساتھ اپنی عمر چھپاکر مجھے جعلی شناختی کارڈ دکھاکر اطمینان دلانے کا جرم اس کے سوا ہے۔عامر لیاقت نے کہا میں آج عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میںچار ماہ سے ان بھیانک سچائیوں کا بوجھ کیسے اٹھاتا رہا اور پھر ہسپتال کے دروازے تک پہنچ گیاپندرہ برس کی عمر کے انکشاف کا بوجھ اور جو باپ بتایا وہ باپ نہیں جبکہ سب سے بڑا ظلم سرکار کے گھرانے کے ساتھ کہ میں سید خاندان ہوں جبکہ یہ ملک اور ڈاھ برادری سے تعلق رکھتی تھیں۔ شادی کے پندرہ دن بعد بہاولپور گئیں اور پندرہ دن بعد واپس آئیں اور آنے کے بعد تین دن گذرے کہ یہ دوبارہ بہاولپور چلی گئیں پندرہ دن بعد واپس آئیں اور اس دوران میرے بس ایک سوال پر کہ کراچی میں تو چوبیس گھنٹے آپ کا موبائل آن رہتا تھا لیکن اس بار رات سے صبح تک مسلسل بند رہا کیا بات تھی انہوںنے پہلے بہانے بنائے اور پھر قبو ل کیا کہ بند کردیتی تھی میں چپ رہا لیکن تشویش میں مبتلارہا آج مجھ پر جھوٹا الزام لگا کر حدود میں رہتے ہوئے وہ حقیقت بیان کرنے پر مجبور کردیا جو میں کرنا نہیں چاہتا تھا ان چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کوماہانہ دولاکھ روپے بھجواتارہا جبکہ ایک لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہاور یہ کمرے میں بند اس دور کی سب سے بڑی جھوٹی خاتون خود گاڑی ڈرائیو کر کے بارہ بجے دوپہر نکلتیں پارلر جاتیں تیا رہو کرمجھے معلوم نہیں کہاں کیونکہ بقول ان کے ان کے کرا چی میں جاننے والے نہیں لیکن واپسی رات ۹ بجے سے پہلے ممکن نہ تھی اور واپسی میں قیمتی کپڑے اور جوتے اورمیک اپ وغیرہ سے لدی اور ۱۱بجے کمرے میں سوجاتیں اور میں بھی ظاہر ہے سو ہی جاتا۔ عامر لیاقت نے بتایا اس بار یہ اسلام آباد سے بہاولپور گئیں کیونکہ ان کی بہن کے ہاں ولادت متوقع تھی توہسپتال کے اخراجات بچے کی سٹرالرسمیت قیمتی سامان اور بہن اور بہنوئی کے لیے خرچے کی مد میں پانچ لاکھ روپے الگ سے بیس لاکھ سود اتارنے کے احسان کی مد میں اور اپنے ذاتی اخرجات جس میں کرائے کی گاڑی بھی شامل تھی نقد پندرہ لاکھ روپے لے گئیں جبکہ آتے ہوئے مجھ سے ہیرے کی انگوٹھی اورسیٹ کی فرمائش کی میں نے کہا صرف دس لاکھ روپے ہیں تو انہوں نے نورتن جیولرز سے بارہ مارچ کو نو لاکھ روپے کی انگوٹھی خریدی۔

تازہ ترین خبریں

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

 آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔