02:42 pm
15سے25مئی کے دوران کونسا بڑا سیاسی اپ سیٹ ہونے کا امکان ہے؟ مریم نواز کو بھی خبردار کر دیا گیا، کیا پابندی لگ گئی؟

15سے25مئی کے دوران کونسا بڑا سیاسی اپ سیٹ ہونے کا امکان ہے؟ مریم نواز کو بھی خبردار کر دیا گیا، کیا پابندی لگ گئی؟

02:42 pm

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ نون کی اعلی قیادت نے مریم نوازکو اداروں اور اہم ریاستی شخصیات کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا ہے‘نائب صدر نون لیگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ آپ آج کے بعد کسی تقریرمیں اداروں کے حوالے سے کوئی
بات نہیں کریں گی یہ واضح پیغام دیدیا گیا ہے. ان خیالات کا اظہار سنیئرصحافی وتجزیہ نگار رانا عظیم نے کیا انہوں نے کہا کہ اب آپ کو مریم نوازکے بیانات میں تبدیلی دیکھیں گے‘ 15 سے25مئی کے درمیان بڑا سیاسی اپ سیٹ ہوسکتا ہے حالات اچھی خاصی کروٹ لیں گے انہوں نے کہا کہ احتجاج کی سیاست ہو یا مہنگائی وبیروزگاری سے فائدہ اپوزیشن کو ہوتا ہے مگر اسے حکومت کو بھگتنا پڑے گا. قانون دان اور سابق اٹارنی جنرل پنجاب عامر سعید راں ایڈوکیٹ نے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہبازکے بطور وزیراعلی انتخاب کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہے مشکل یہ ہے کہ مسلم نون والوں نے آئین پڑھ کر نہیں دیکھا ہوا آئین کے آرٹیکل 135کے سیکشن8کے تحت گورنر محسوس کرئے کہ وزیراعلی ایوان میںاکثریت کی حمایت کھو چکا ہے تووہ وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی اتنی جلدی ممکن نہیں جتنا نون لیگ والے سمجھ رہے ہیں صدرمملکت صوبائی حکومت کی سمری کو رد بھی کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ گورنر عمرسرفرازچیمہ کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ حمزہ شہبازکا بطور وزیراعلی حلف بھی غیرآئینی ہے اگرگورنر اور صدر مملکت وزیراعلی سے حلف لینے سے انکار کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں آئین خاموش ہے اورجس معاملے میں آئین خاموش ہو وہاں ہائی کورٹ آرٹیکل 199کے تحت فل بنچ بناکر آرٹیکل184/3کے تحت سپریم کورٹ سے راہنمائی مانگ سکتا ہے مگر یہاں سنگل بنچ نے ہی آرٹیکل199کے تحت پٹیشن فیصلہ دیدیا جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا بطورقانون دان مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ آئین کے کس آرٹیکل کے تحت یہ فیصلہ دیا گیا ہے ہم نے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو کو چیلنج کیا ہوا ہے ۔ پنجاب میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی نااہلی کے حوالے سے انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں جس طریقے سے حمزہ شہبازکا الیکشن کروایا گیا ہے اس پرگورنرعمر سرفرازچیمہ کا موقف درست ہے کہ ساراعمل غیرآئینی ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک وشبہ یا ابہام نہیں رہ گیا کہ پنجاب میں منحرف اراکین نے کھلے عام پارٹی قیادت کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حمزہ شہبازکو ووٹ دیا ہے لہذا 63اے کے تحت انہیں25منٹ میں نااہل کیا جاسکتا مگر الیکشن کمیشن اسے طول دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں منحرف اراکین پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل نہ کیا تو الیکشن کمیشن آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما قادر خان مندوخیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اپنا الگ سیاسی تشخص ہے ہم نے اپنی پارٹی کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لینا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن عمران خان حکومت سے عوام کو نجات دلانے کے لیے وجود میں آئی اور حکومتی اتحاد میں ہماری شمولیت صرف مدت پوری ہونے تک ہے. انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں پورے ملک میں اپنے امیدوار کھڑے کرئے گی ہمارا اندازا ہے کہ جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب سے ہمیں بڑی کامیابی ملے گی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی جس میں بلاول وزیراعظم ہونگے انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر فوری قابو پانا ممکن نہیں ہم معشیت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ رانا عظیم میں شانگلہ میں وزیراعظم شہبازشریف کے جلسے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں علاج کی بہتر سہولتیں مسیر نہ ہونے کے اعتراف عام شہریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے ‘شہبازشریف جوش خطابت میں سچ بول گئے ہیںشریف خاندان اور حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین بیرون ممالک علاج کرواتے ہیں‘حال ہی میں جہانگیرترین بھی لندن سے علاج کرواکرآئے ہیں جبکہ غریب واقعی ہی سک سک کر مرجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے ہسپتالوں میں بین القوامی سہولیات دستیاب ہیں تو شہبازشریف‘نوازشریف‘اسحاق ڈار‘آصف زرداری ‘جہانگیرترین‘وزیر‘مشیر‘ کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ان کے دورے حکومت میں باہر علاج کروانے جاتے رہے ہیں اور اب بھی جارہے ہیں‘ان میں اپوزیشن کے لوگ بھی شامل ہیں. ایک سوال کے جواب …

تازہ ترین خبریں

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل