03:39 pm
عمران خان کی حکومت کو بیرونی حکم پر گرایا گیا لیکن اکیلا عمران خان ساری پی ڈی ایم پر بھاری ہے

عمران خان کی حکومت کو بیرونی حکم پر گرایا گیا لیکن اکیلا عمران خان ساری پی ڈی ایم پر بھاری ہے

03:39 pm

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ نواز شریف ،زرداری کا اتحادامریکاکےحکم کےبغیرناممکن تھا۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو بیرونی حکم پر گرایا گیا لیکن اکیلاعمران خان ساری پی ڈی ایم پر بھاری ہے،قائداعظم کے بعد ہمیں عظیم لیڈرعمران خان کی صورت ملا جس کا ساتھ ہم کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔سٹی فوٹی ٹو کے مطابق مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نےامریکی سازش کے حوالے سےکہا کہ نواز شریف ،زرداری کا اتحادامریکاکےحکم کےبغیرناممکن تھا، عمران خان کی حکومت کو بیرونی حکم پر گرایاگیا لیکن اکیلاعمران خان ساری پی ڈی ایم پر بھاری ہے۔دوسری جانب سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سرور کے ن لیگ سے معاملات طے پا گئے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق چوہدری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے۔رپورٹ کے مطابق سابق گورنر چوہدری سرور لاہور کے علاقہ شاہدرہ کے حلقہ سے انتخاب لڑیں گے۔وہ عمرہ ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان پہنچے ہیں۔سعودی عرب جانے سے قبل چوہدری سرور کی لیگی قیادت میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی۔چوہدری سرور کی طرف سے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش پر لیگی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا۔چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور نوازشریف کے درمیان ہوئی تھی ، نوازشریف سے ملاقات کے دوران معاملات طے پائے۔ تاہم چوہدری سرور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق گورنر نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ نجی چینلز بغیر تصدیق اور موقف لیے بغیر خبر دینے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی بھی سیاسی فیصلہ کریں گے۔ سیاسی مستقبل کا جو بھی فیصلہ ہوگا خود میڈیا کو آگاہ کریں گے۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور رواں ماہ میں اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے آئندہ کی سیاست کے حوالے سے اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق چوہدری سرور نے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک بھی اپنے قریبی دوستوں سے اس پر بھرپور مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان رواں ماہ باقاعدہ پریس کانفرنس کر کے کیا جائے گا۔ سیاسی حلقوں میں چوہدری سرور کے آئندہ کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے تجزیے کئے جارہے ہیں ۔ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے جبکہ کچھ یہ تجزیہ کر رہے ہیں کہ چوہدری سرور اپنا الگ گروپ سامنے لائیں گے جو بھرپور انتخابی سیاست کرے گا اور عام انتخابات میں کامیابی کے بعد گروپ کی صورت میںہی کسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 
تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری