08:48 pm
معجزہ، نیشنل ہائی وے پر چلتی گاڑی سے چند ماہ کی بچی گر گئی، خراش تک نہ آئی

معجزہ، نیشنل ہائی وے پر چلتی گاڑی سے چند ماہ کی بچی گر گئی، خراش تک نہ آئی

08:48 pm

کراچی (نیوز ڈیسک )کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، آج یہ بات سچ ثابت ہو گئی۔ کینجھر جھیل سے پکنک منا کر گھر واپس آنے والی فیملی کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ہوا کچھ یوں کہ نیشنل ہائی وے جوگی موڑ کے قریب تیز رفتار کوسٹر سے معصوم بچی سڑک پر گر گئی۔اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر ایسا ہوا کیسے؟تفصیلات کے مطابق کوسٹر میں بیٹھی ماں کو نیند آ گئی تو بچی کھڑکی سے سڑک
پر گر گئی جسے وہاں موجود ایک پولیس اہلکار نے ریسکیو کیا اور قریبی اسپتال پہنچا دیا لیکن اللہ پاک کا کرنا ایسا ہوا کہ بچی کو ایک خراش تک نہ آئی۔ یہی نہیں والدہ کو بچی کے غائب ہونے کا حساس تب ہوا جب ان کی کوسٹر قائدآباد کے قریب پہنچی۔تو دیکھا کہ بچی ماں کی گود میں نہیں ہے اس کے بعد یہ فیملی انتہائی پریشانی کے عالم میں ان ہی راستوں پر دوبارہ پوچھتے ہوئے آئی تو معلوم ہوا کہ بچی کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں