04:20 pm
منحرف ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کی جائیگی یا نہیں؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ سنا دیا

منحرف ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کی جائیگی یا نہیں؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ سنا دیا

04:20 pm

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کے لیے تحریک انصاف کی استدعا مسترد کر دی ، چیف الیکشن کمشنر نے 13 مئی کو دلائل دینے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے
منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی ، دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پہلے پنجاب کے 25 منحرف ایم پی ایز کا فیصلہ کریں وہ صرف 26 منٹ کا کیس ہے ۔اس دوران ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قانونی وآئینی بحران چل رہا ہے ، الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے والے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ سنائے ۔جس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ اونچا بول کر تاریخ نہیں لی جاسکتی ، اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کی رکنیت معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 13 مئی کو دلائل دینے کا حکم دے دیا ۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر سماعت کے دوران نورعالم خان کے وکیل نے استدعا کی کہ پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کیا جائے کیوں کہ ریفرنس میں کہا گیا کہ منحرف ارکان نے اپوزیشن جماعتوں میں شمولیت اختیار کرلی لیکن کسی جماعت کا نام نہیں بتایا گیا ، اس لیے یہ ریفرنسز بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ منحرف ارکان کو شوکاز دے کر جواب دہی کا موقع دیا گیا ۔ اس دوران چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے پاس وقت محدود ہے ، پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ دیں گے ، منحرف پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کیس کی آئندہ سماعت کل ہوگی ۔

تازہ ترین خبریں

 فروری 2024قومی بچت بینک نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح کا اعلان کردیا گیا

 فروری 2024قومی بچت بینک نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح کا اعلان کردیا گیا

صدر مملکت  کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد ،دیکھیں 

صدر مملکت  کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد ،دیکھیں 

پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بارے میں وہ سب تمام معلومات جو آپ نہیں جانتے ،دیکھیں

پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بارے میں وہ سب تمام معلومات جو آپ نہیں جانتے ،دیکھیں

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون  وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ  کا  واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کا واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد