05:49 pm
پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف توہین مذہب مقدمات،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پربڑا فیصلہ سنا دیا

پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف توہین مذہب مقدمات،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پربڑا فیصلہ سنا دیا

05:49 pm

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) عدالت نے توہین مذہب کے مقدمات میں کارروائی کی درخواست خارج کردی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا تو چیف جسٹس کی طرف سے عدالت میں بار بار
آواز لگانے کے باوجود بھی درخواست گزار حاضر نہ ہوا ، جس پر عدالت نے درخواست گزار کو غیر سنجیدہ قرار دے کر درخواست خارج کر دی جب کہ عادی درخواست گزار شاہ جہان پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ توہین مذہب کے نام کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے‘ مشال خان کا واقعہ بھی اسی وجہ سے ہوا۔ بعد ازاں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صدر ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن ثاقب بشیر کو روسٹرم پر طلب کیا اور عدالت نے صدر ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو درخواست پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان سے استفسار کیا کہ ایسے عادی درخواستوں کا یہ عدالت کیا کرے؟ اس پر ثاقب بشیر نے عدالت کو بتایا کہ میں نے درخواست پڑھی ہے جس میں 20 قسم کے اعتراضات رجسٹرار آفس نے لگائے ، ایسے عادی درخواست گزاروں کو جرمانہ تو ہو جاتا ہے لیکن جمع نہیں ہوتا اس لیے یہ پھر آجاتے ہیں ۔ اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عادی درخواست گزار اگر جرمانہ جمع نہیں کراتے تو ان کی درخواست انٹرٹین نہیں کی جاتی ۔ اس پر صدر ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اگر عدالت جرمانہ عائد کرکے اس کو مشروط کر دے کہ جب تک جرمانہ جمع نہیں ہوگا پٹیشن فائل نہیں ہو سکتی۔ دوسری طرف ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئرقیادت کے خلاف مقدمے سیکشن 295 اے کے تحت درج کیے گئے ، سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب بطورہتھیار استعمال نہ کیا جائے ، کسی حکومت یا سیاسی جماعت کو مخالفین کے خلاف ایسا کرنے کا حق نہیں ہے ، تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے خلاف مقدمے فوری واپس لیے جائیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد