07:46 pm
گورنر خیبرپختونخوا کون؟ تینوں بڑی جماعتیں عہدے کی خواہشمند،حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑگئی

گورنر خیبرپختونخوا کون؟ تینوں بڑی جماعتیں عہدے کی خواہشمند،حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑگئی

07:46 pm


پشاور(نیوز ڈیسک )خیبر پختونخوا میں گورنر کے عہدے کے حصول کیلیے حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور تینوں بڑی جماعتیں اس عہدے کی خواہشمند ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل تین بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کی خواہشمند
اور اس معاملے پر حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑگئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ گورنر کے عہدے کے لیے ن لیگ کا موقف ہے کہ اس کی اسمبلی میں سیٹوں کے تناسب سب سے زیادہ ہے اس لیے گورنر کے عہدے پر اس کا حق بنتا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ جے یو آئی ف کو گورنر کے پی کا عہدہ دینے کی مخالف ہے اور اس حوالے سے ن لیگ کا موقف ہے کہ جے یو آئی کو پہلے ہی وفاق میں 4 وزاتیں اور ڈپٹی اسپیکر شپ مل چکی ہے۔ن لیگ پیپلز پارٹی کو بھی اس عہدے سے دور رکھنا چاہتی ہے اور پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پہلے ہی اسپیکر قومی اسمبلی کا آئینی عہدہ دیا جاچکا ہے جب کہ اسے صدر اور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ دیا جائے گا۔دوسری جانب پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی کی گورنر شپ پر پیپلز پارٹی کے بعد اے این پی کا حق بنتا ہے اور اگر کے پی میں اس کا گورنر نہیں بنتا تو پھر یہ عہدہ اے این پی کو ملنا چاہیے اور حوالے سے اس کا موقف ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو مرکز میں وزارت ملی ہے نہ ہی کہیں اور ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔پی پی ذرائع کے مطابق پارٹی حکومتی اتحاد کی تمام جماعتوں کو ایڈجسٹ کرنے کرنے کی خواہشمند ہے اور اس کا کہنا ہے کہ پی پی اپوزیشن اتحادیوں کیلیے بڑی قربانیاں دے چکی ہے اور پہلے ہی سندھ اور پنجاب کے گورنر کے عہدے اتحادیوں کیلیے چھوڑ دیے ہیں اور اب پیپلز پارٹی اپوزیشن اتحاد کے لیے مزید قربانیاں نہیں دے سکتی۔واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فرمان شاہ نے عمران خان حکومت کے خاتمے اور شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد