02:24 pm
مسلم لیگ (ن)کونسا بڑا فیصلہ کر نے جارہی ہے؟ اتحادی جماعتوں میں بھی بڑی ہلچل، وزیراعظم لندن پہنچ گئے

مسلم لیگ (ن)کونسا بڑا فیصلہ کر نے جارہی ہے؟ اتحادی جماعتوں میں بھی بڑی ہلچل، وزیراعظم لندن پہنچ گئے

02:24 pm

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے لیگی قیادت کو لندن طلب کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں، ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔نوازشریف کو ویڈیو لنک کی درخواست کی گئی تاہم انہوں نے یہ تجویز مسترد کر دی اور سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس لندن طلب کر لیا۔شاہد
خاقان عباسی پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں جنہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر نوازشریف کو طویل بریفنگ دی۔نوازشریف نے اب ن لیگ کی دیگر قیادت کو بھی لندن طلب کر لیا ہے۔ احسن اقبال، مریم اورنگزیب،سعد رفیق اور خرم دستگیر لندن روانہ ہوگئے۔ن لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کے لیے روانہ ہو گئی۔وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گئے ۔اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بنیادی طور پر اپنے مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے لندن روانہ ہو رہے ہیں، بدنصیبی کے مفرور شخص لندن میں بیٹھ کر کابینہ کو طلب کر رہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا، کابینہ اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ڈی جی آئی بی کی تعیناتی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ چیرمین واپڈا کے استعفی کی منظوری بھی کابینہ کرے گی ۔ اجلاس میں تونائی سیکٹر پر بریفنگ اور ملک میں گندم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اورپاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگرمینٹ کی توسیع بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ آج ہونیوالے اجلاس میں وزارت داخلہ کی ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرنے کی پالیسی بھی منظوری کیلئے پیش ہو گی اور9 مئی کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں