10:32 am
اقتدار رہے نا رہے ملک کی بہتری چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اقتدار رہے نا رہے ملک کی بہتری چاہتے ہیں: خواجہ آصف

10:32 am

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اقتدار رہے یا نا رہے ہم پاکستان کی بہتری چاہتے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے وہی کرنا ہے جو 2013 میں کیا تھا، کسی پی ٹی آئی رکن نے استعفیٰ نہیں دینا، پی ٹی آئی اراکین تنخواہیں لے رہے ہیں، ان لوگوں نے ابھی
تک گاڑیاں بھی واپس نہیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دھرنے سے بھی معافیاں مانگ رہے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں ہمارے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، یہ خود رابطے کر رہے ہیں کہ ہمیں بچاؤ، جب 14 مہینے رہ گئے ہوں تو ہر الیکشن اگلا الیکشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی حالات کی درستگی ہماری پہلی ترجیح ہے، ہمیں جلدی فیصلے کرنے ہوں گے کیونکہ مارکیٹس میں منفی رجحانات نمایاں نظر آ رہے ہیں، چاہتے ہیں معاشی حالات درست ہوں، اگلے مرحلے میں الیکشن کرائیں گے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا ہم عمران خان کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کریں گے، پریشر آیا تو ہمارے پاس ایلچی بھیج دیے کہ اسمبلی تحلیل کرتا ہوں استعفے نہ دیں، دھرنا نہ دیں، اب اس قسم کی کوئی بات نہیں ہو گی، جو بات ہو گی آئین و قانون کے مطابق بات ہو گی، حتمی طاقت عوام ہیں، مینڈیٹ کی ضرورت پڑی تو عوام کے پاس جائیں گے، دیکھیں گے اگر حالات ایسے ہیں کہ 5 سال پورے ہونے چاہئیں تو مقررہ وقت میں الیکشن کرائیں گے۔ان کا کہنا تھا کسی صورت عمران خان جیسا رویہ نہیں رکھیں گے کہ اقتدار گیا تو اداروں کو برا بھلا کہیں، نواز شریف سب سے بڑی مثال ہیں جنہیں وزارت عظمیٰ سے سیدھا جیل بھیجا گیا، آئین و قانون اور عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا گیا، ہم سب پر مقدمات چل رہے ہیں لیکن ہم نے عمران خان والا رویہ نہیں اپنایا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی بہتری چاہتے ہیں، اقتدار ہمارے پاس ہو نہ ہو، ملک کے ساتھ وفاداری، مٹی سے وابستگی اور محبت اقتدار سے مشروط نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیوٹریلٹی کی مخالفت کرتے ہیں، ان کا ہر چیز کو ناپنے کا پیمانہ یہ ہے کہ لوگ، ادارے ان کی ذات سے وفاداری کا اعلان کریں، وفاداری افراد سے نہیں ہوتی، افراد آج ہیں کل نہیں ہیں، وطن، ریاست اور آئین دوام ہے، ان کےساتھ وفاداری ہونی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا میرا تو دل کرے گا کہ کل ہی نواز شریف کو لے کر چلا جاؤں لیکن یہ پارٹی فیصلہ کرے گی، میاں صاحب آئیں گے تو سیاسی ماحول کا ٹمپریچر اوپر جائے گا، میاں صاحب کی قیادت کی قوم کو بھی ضرورت ہے اور پارٹی کو بھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے سے متعلق سوال پر رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان امریکا مخالف بیانیہ کوئی بیانیہ نہیں، وہ کبھی امر بالمعروف ہو جاتا ہے تو کبھی ریاست مدینہ، کبھی امپورٹڈ حکومت تو کبھی غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹے ہیں، مجھے بتائیں ان کا بیانیہ ہے کیا تاکہ جواب دے سکوں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چار پانچ لوگوں نے آئین کی صریح خلاف ورزی کی، ان میں صدر عارف علوی، عمران خان، سابق اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اور سابق گورنرپنجاب شامل ہیں، اگر قانون ضروری سمجھتا ہے تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے لیکن میں سیاسی ورکر ہوں، مخالفین کو عوام کی رائے کے رحم و کرم پر چھوڑنا چاہتا ہوں، میں گرفتاریوں پر یقین نہیں رکھتا۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے