02:42 pm
پاک فوج کا سربراہ کیسے ہونا چاہیے۔۔ مریم نواز کا عدالت کے باہر کھڑے ہو کر اعلان

پاک فوج کا سربراہ کیسے ہونا چاہیے۔۔ مریم نواز کا عدالت کے باہر کھڑے ہو کر اعلان

02:42 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ افواج پاکستان کے لیے بھی اچھا ہے کہ کوئی اہل اور ایسا شخص جس پر کوئی داغ نہ ہو وہ فوج کا سربراہ بنے تاکہ افواج پاکستان کو لوگ سلیوٹ کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، اگر ثبوت ہوتا تو
دس مہینے بڑا عرصہ ہوتاہے لیکن کبھی نیب کو کورونا ہوتا ہے تو کبھی وکیل بدلتے ہیں، آج بھی ان کے وکیل نہیں آئے، نیب کے پاس کوئی سراغ نہیں، اگر نیب کے پاس ثبوت نہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو مجھے سزا دیں، اگر ثبوت نہیں توعدلیہ سے درخواست ہے کہ نیب کی اس زیادتی کا نوٹس لیں، کسی کو اجازت نہیں دوں گی کہ اس طرح مریم بنام اسٹیٹ کی آوازیں لگیں، ثبوت دینے کی بات آئے تو نیب پتلی گلی سے نکل جائے‘۔گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ’جس کے پاس چار سال میں چار سیکنڈ اپنی کارکردگی پر بات کرنے کے لیے کچھ نہیں، جس کا دامن کارکردگی سے خالی ہو، 25 ہزار ارب کے قرضوں کا ریکارڈ بنایا لیکن اس کے باوجود ایک اینٹ نہیں، تب تو سازش، خط اور مراسلے کی ضرورت پڑتی ہے‘۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ’جتنی بڑی سازش عمران کی شکل میں پاکستان سے ہوئی، اس کے عوام کے خلاف ہوئی، اتنا تو کوئی پاکستان کے ساتھ نہیں کرسکتا تھا، آج ڈاکٹر اسرار اور شہید حکیم سعید کی بات یاد آرہی ہےکہ عمران کو ملک کو خراب کرنے کے لیے تیار کیا جارہا ہے، مجھے وہ بات آج سمجھ آئی‘۔ان کاکہنا تھا کہ ’قوم جانتی ہے جس انسان نے پاکستان کے عوام سے اس کی روٹی، آٹا اور چینی چھین لی، اس کی معیشت کو آئی سی یو میں پہنچایا، دوست ممالک کو دشمنوں کی صف میں دھکیل دیا، وہ خطرناک نہیں ہوگا تو کیا ہوگا‘۔لیگی رہنما نے کہا کہ ’چار سال میں معیشت برباد کرنے والے ذمہ داری چار ہفتوں کی حکومت پر ڈال رہے ہیں، چار سال میں 105 سے 189 میں ڈالر پہنچایا، پہلے اس کا حساب دو، آئل ڈیزل کی قیمت کو روکے رکھا کیونکہ آپ کو نظر آرہا تھا کہ آپ کی حکومت جارہی ہے، آپ نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لا کھڑا کیا، انہیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرم نہیں آتی‘۔مریم نواز نے کہا کہ ’جب کرکٹ کے میدان سے کسی کھلنڈرے کو حکومت میں پہنچائیں گے تو وہ یہی کرےگا، اسے نہیں پتا کہ معیشت کس چیز کا نام ہے، چار سال میں پاکستان کو چار سو سال پیچھے کرگیا، اب ہماری حکومت اور اتحادیوں کو دیکھنا چاہیے کہ عمران کے گناہوں کا ٹوکرا اپنے سرپر نہیں اٹھانا چاہیے، انہیں عوام میں جاکر جواب دینے دیں ان کی کارکردگی کیا ہے‘۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی افواج ہمارے لیے محترم ادارہ ہے، پوری قوم پاکستان کے استحکام اور حفاظت کے لیے افواج پاکستان کو دیکھتی ہے، پاکستان کی افواج کا سربراہ ایک ایسے انسان کو ہوناچا ہیے جو ہر قسم کی تنقید اور شک و شبے اور اس کی ریپوٹیشن بے عیب ہونی چاہیے، یہ عوام، ملک اور افواج پاکستان کے لیے بھی اچھا ہے‘۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’افواج پاکستان کےلیے بھی اچھا ہے کہ کوئی اہل اور ایسا شخص جس پر کوئی داغ نہ ہو وہ فوج کا سربراہ بنے تاکہ افواج پاکستان کو لوگ سلیوٹ کریں‘۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے