03:52 pm
حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ، چینی کمپنیوں نے پاکستان کوبڑی دھمکی دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) 300ارب روپے کی عدم ادائیگی پر دو درجن سے زائد چینی کمپنیوں (آئی پی پیز)نے رواں ماہ اپنے پاور پلانٹس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیرصدارت گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سی پیک کے تحت توانائی، مواصلات اور ریلوے کے مختلف شعبوں پر کام کرنے والی 30سے زائد کمپنیوں کے
عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں چینی آئی پی پیز کو 300ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی پر بھی بات کی گئی۔ اجلاس میں چینی کمپنیوں کے عہدیداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، ان میں نئے ٹیکس لگائے جانے سے ویزے کے پیچیدہ طریقہ کار تک بے شمار شکایات شامل تھیں۔ چین کی خودمختار پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کے تقریباً 25عہدیداروں نے یکے بعد دیگرے اپنا موقف بیان کیا اور واجبات کی عدم ادائیگی کی شکایت کی اور متنبہ کیا کہ پیشگی ادائیگی کے بغیر وہ چند دنوں میں اپنے پراجیکٹس بند کردیں گے۔ ان عہدیداروں نے یہ بھی کہا کہ ”پاکستانی حکام موسم گرما میں بجلی کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن لیکویڈیٹی کے سنگین مسائل کی وجہ سے ہمارے لیے پیداوار بڑھانا ناممکن ہے۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”آئی پی پیز کے واجبات کی خودکار ادائیگی کے لیے ریوالونگ فنڈ سمیت سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران جو وعدے کیے گئے تھے وہ بھی پورے نہیں کیے گئے۔ “ اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے چینی کمپنیوں کے حکام کو واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور ادائیگیوں کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

خبردار ،  گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،  شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

فوجی اڈے پردھماکا،کتنے ہیلی کاپٹراورشپس تباہ ہوگئے ،بڑی خبرآگئی

انٹرمیڈیت کے امتحانات ملتوی ، دوبارہ پیپرز کب سے شروع ہوں گے۔۔ ؟ والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

بارشوں کے بعد شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک شروع، ہسپتالوں میں مریضوں کی انبار لگ  گئے

اصل غدار کون ہے ، عمران خان نے نوازشریف، مریم، خواجہ آصف سمیت بڑوں بڑوں پر بجلیاں گرادیں ، کئی ویڈیو سامنے لے آئے

باجا بجا بجا کر کانوں میں درد کردیتے ہیں ۔۔ جشن آزادی لوگوں کو پریشان کرنیوالوں کیساتھ اب کیا ہوگا؟

لوگوں کو خرید کر دھوکے سے حکومت بنائی گئی ، مولانا طارق جمیل کے بیان پر خواجہ سعد رفیق میدان میں آگئے، کیا اعلان کر دیا ؟ 

نایاب نسل کی لادوم بھیڑ،قیمت آپ کی سوچ سے بھی زیادہ۔۔۔کس ملک میں پائی جاتی ہے،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

شادی کی رسموں کے دوران دلہا دلہن کی لڑائی ، ئی نویلی دلہن نے  دلہاکو دھو ڈالا

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف، مفتاح اسماعیل نے بڑا بیان دیدیا

وفاقی دارالحکومت میں 2موٹرسائیکلوں کی ٹکرسے دھماکا،کتنے افرادزخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی