05:41 pm
عمران خان کو جان سے مارنے کی سازش تیار۔۔ خبر نے سیکیورٹی ادارو ں کی دوڑیں لگوادیں

عمران خان کو جان سے مارنے کی سازش تیار۔۔ خبر نے سیکیورٹی ادارو ں کی دوڑیں لگوادیں

05:41 pm

اسلام آباد( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جان سے مارنے کی سازش تیار ہو رہی ہے۔انہوںنجی ٹی وی کے پروگرام ’خبر ہے‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھٹیا لیبارٹری ہے جہاں ایک پرانا فارمولا تیار ہوا جس بین الاقوامی طور پر سامنے آیا، اسی بین الاقومی طور پر عمران خان کی جان لینے کی سازش بھی تیار کی جا
رہی ہے، اللہ ان کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تو وقت سے پہلے ہمیشہ خبردار کر دیتے ہیں ، یہ جو چور ڈاکو لٹیرے اور تماش بین جن کی کرپشن ، کنڈکٹ اور کریکٹر 35 سالہ سے سوال کے سامنے ثابت ہو چکا ہے،ان کو کبھی بھیج دیا گیا اور کبھی واپس لے آیا گیا۔بس یہ ڈرامہ بازی اس ملک میں چل رہی ہے، ہم عوام کی نوکری کرنے آئے تھے غلامی کرنے نہیں آئے تھے۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ میں پنجاب حکومت سمیت پاکستان کی تمام حکومتوں کو یہ چیلنج کرتا ہوں کہ یہ عمران خان کو گرفتار کرکے دکھا دیں، پھر ہمیں 20 تاریخ کا انتظار بھی نہیں کرنا پڑے گا بلکہ دو چا ردن میں ہی فیصلہ ہو جائے گا۔ہم کریک ڈاؤن سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم سب یہیں موجود ہیں،ہمارے لیے عوام فیصلہ کر چکے ہیں ہم ان گیڈر بھبھکیوں سے نہیں ڈرتے۔۔دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف ایک قانونی جدوجہد کا آغاز کرنے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اداروں کی ذمہ داری ملک میں توازن قائم رکھنا ہے، اس مقصد میں ادارے اس وقت ناکام ہوجاتے ہیں جب اس ادارے میں تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر نہ ہوں، اس وقت ملک میں سیاسی بحران کی سب سے بڑی وجہ الیکشن کمیشن کا بحیثیت ادارہ غیر فعال ہونا ہے. فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا الیکشن کمیشن پر اعتماد صفر ہوچکا ہے، سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن) میں کوئی عہدہ لے لیں، عزت دار طریقہ یہی تھا کہ الیکشن کمیشنر خود استعفیٰ دے دیتے لیکن بدقسمتی سے اس کے برعکس ہوا. انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے، اس کا مطلب پاکستان کی 70 فیصد آبادی کی نمائندگی کا نہ ہونا ہے الیکشن کمیشن مسلسل پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت کے خلاف ایک پارٹی بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہمارے پاس یہ آپشن ہے کہ ایک جانب تو ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں، دوسرے طرف ہم قانونی جدوجہد کا آغاز کریں، آج ہم اس الیکشن کمیشن کے خلاف ایک قانونی جدوجہد کا آغاز کرنے جارہے ہیں.

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے