05:42 pm
میں چاہوں تو عمران خان 20 بندے بھی اسلام آباد نہیں لے کر آسکتا ، کس نے دھمکی دیدی؟

میں چاہوں تو عمران خان 20 بندے بھی اسلام آباد نہیں لے کر آسکتا ، کس نے دھمکی دیدی؟

05:42 pm

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر میں چاہوں تو عمران خان 20 بندے بھی اسلام آباد نہیں لے کر آسکتا ، لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اتحادی حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ تو بہت دور کی بات ہے یہ 20 ہزار
بندے بھی اسلام آباد نہیں لاسکتا اور اگر میں چاہوں تو عمران خان 20 بندے بھی اسلام آباد نہیں لے کر آسکتا تاہم اس حوالے سے پالیسی حکومت نے بنانی ہے میں نے صرف عملدر آمد کرانا ہے اور اتحادی حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔علاوہ ازیں رہنماء مسلم لیگ ن نے کہا کہ معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کررہے ہیں ، عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے،عمران خان کے ارسطوکو پکڑیں جو معیشت کو لفٹ پر اوپر لیجاتے لیجاتے موت کی دہلیز پر لے گیا تھا ، ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے، چپڑاسی بنی گالہ میں سوتے باس کو جگا دیتا تو اسے ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا معلوم ہوجاتا۔رانا ثناء اللہ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں دو جھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان، آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، اس کی مذمت کریں جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا۔ دوروزقبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کی نجی زندگی میں ایشوپیدا کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کریں گے ، سائبر کرائم ونگ کی کیپیسٹی کے مسائل ہیں،اس پرکام کر رہے ہیں ، قانون کے دائرے میں پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے ، قانون کے دائرے سے باہر جائیں گے تو قانون اپناراستہ بنائے گا ، عمران خان جلسے کر رہے ہیں ہم ان کو سہولت دے رہے ہیں ، عمران خان کو اس وقت وزیراعظم والی سکیورٹی مل رہی ہے، شیخ رشید صرف ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں ۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا بھی اشارہ دیا تھا ، انہوں نے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا ، روضۂ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے‘ عمران خان فتنہ ہیں انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا ، جو بھی شہری کارروائی کے لیے آئے گا حکومت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی ۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے