05:45 pm
راجہ ریاض نے پہلی مرتبہ عمران خان حکومت کا خاتمے کی وجہ بتا دی، کھل کر میدان میں آگئے

راجہ ریاض نے پہلی مرتبہ عمران خان حکومت کا خاتمے کی وجہ بتا دی، کھل کر میدان میں آگئے

05:45 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان اس ایوان میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی بجائے بھاگ گیا، ہم یہ کردار بھرپور انداز میں نبھائیں گے، تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی نااہلی اور اتحادیوں کے ساتھ چھوڑنے کی وجہ سے ختم ہوئی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر راجہ ریاض نے کہا کہ اس حکومت 
کے خاتمے میں کسی پی ٹی آئی رکن کا کردار نہیں اس کے اتحادی اس کو چھوڑ گئے، اس کی نااہلی کی وجہ سے اس کی حکومت ختم ہوئی ہے، اپوزیشن کی نشستوں پر ہمیں عمران خان نے بٹھایا، ہم نے ووٹ نہیں دیا ہمیں کہا گیا کہ ایوان میں نہیں جانا ہم نہیں گئے،لیکن عمران خان یہاں سے بھاگ گیا۔جویریہ ظفر آہیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، یہ خود میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، عمران خان آئین، قانون اور خواتین کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے ہیں، خان صاحب اپنی بیوی اور اس کی سہیلی کا دفاع کر رہے ہیں، ہم بھی کسی کی بیٹیاں ہیں، ہم نظریہ کے ساتھ کھڑے ہیں، انشا اللہ تاریخ ہمیں سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔ جویریہ ظفر آہیر نے کہا کہ میری اخلاقی اور سیاسی تربیت اجازت نہیں دیتی کہ میں لوٹے جیسا لفظ استعمال کروں کیونکہ ہم سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاضل ارکان یہاں آئین کی کتاب کا حوالہ دے رہے ہیں۔ یہ اس وقت کہاں تھے جب یہاں آئین کی دھجیاں بکھیری گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان اس عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں جس عدلیہ نے انہیں صادق اور امین کا لقب دیا ہے۔ وہ اپنے ٹائیگرز کی جس طرح تربیت کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔ مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا وہ سارے جہاں نے دیکھا ہے۔ خان صاحب سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی بیوی اور اس کی سہیلی کا دفاع کر رہے ہیں، میں اور نزہت پٹھان کسی کی بیٹیاں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے بچے باہر ہیں دوسروں کو یہ طعنہ نہ دیں۔ ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں ہم ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ بغیر ثبوت کے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتا پھرے۔ ہم نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی یہ خود میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔ عمران خان یہ کہتے تھے کہ کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے مگر یہ خود لیٹ گئے۔ تنقید اخلاقیات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کی جائے۔انہوں نیقوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ باشعور قوم ہیں، کسی کی بھی اندھی تقلید نہ کریں۔ ہم آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نئی نسل کو تمسخر نہ سکھائیں۔ ہمارے بارے میں جو مرضی ہے کہتے رہیں اللہ حق سچ کا ساتھ دیتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے