03:12 pm
پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کونسا بڑا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے؟اقوام متحدہ نے تشویشناک رپورٹ جاری کر دی

پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کونسا بڑا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے؟اقوام متحدہ نے تشویشناک رپورٹ جاری کر دی

03:12 pm

جنیوا(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ”گلوبل لینڈ آؤٹ لک“ رپورٹ کے مطابق پاکستان ان 23 ممالک میں شامل ہے جنہیں گزشتہ 2 برسوں (2020-2022) کے دوران خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کا سامنا رہا ہے. اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بنجرپن (یو این سی سی ڈی) کی جانب سے اقوام متحدہ کے بنجر پن اور خشک سالی کے عالمی دن کے حوالے سے جاری کی
گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ صدی کے دوران خشک سالی سے سب سے زیادہ ایشیائی ممالک کے باشندے متاثر ہوئے.اقوام متحدہ کی جاری کردہ تحقیق کے مطابق جن ممالک کو خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے ان میں افغانستان، انگولا، برازیل، برکینا فاسو، چلی، ایتھوپیا، ایران، عراق، قازقستان، کینیا، لیسوتھو، مالی، موریطانیہ، مدغاسکر، ملاوی، موزمبیک، نائجر، سومالیہ، جنوبی سوڈان، شام، پاکستان، امریکا اور زیمبیا شامل ہیں. مستقبل کے حالات کے بارے میں رپورٹ میں 2050 تک نتائج اور اس میں شامل خطرات کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2050 تک اضافی 40 لاکھ مربع کلومیٹر قدرتی علاقوں (جو کہ بھارت اور پاکستان کی حجم کے برابر ہیں) کو بحالی کے اقدامات کی ضرورت ہوگی جن کے تحت علاقوں کے تحفظ کے اقدامات کو بڑھایا جائے گا حیاتیاتی تنوع، پانی کے ضابطے، مٹی اور کاربن کے ذخیرے کے تحفظ، اور ماحولیاتی نظام کے اہم افعال کی فراہمی شامل ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زمین کی 40 فیصد سطح تباہ حالی کا شکار ہے جو کہ براہ راست انسانی آبادی کے نصف کو متاثر کرنے کے ساتھ تقریبا 44 کھرب ڈالرز کی عالمی معیشت کے نصف کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے، 2050 تک صورتحال اگر اسی طرح جاری رہی تو رپورٹ میں تقریباً جنوبی امریکا کے رقبے کے برابر علاقے کے مزید تباہی کا اندازہ لگایا گیا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 تک تباہ حالی کا شکار ایک ارب ہیکٹر کی بحالی کے عزم کے لیے رواں دہائی میں 1.6 ٹریلین ڈالر کی ضرورت ہے جو کہ آج کے سالانہ 7 کھرب ڈالرز کی فوسل فیول اور زرعی سبسڈی کا ایک حصہ ہے رپورٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ جدید تاریخ کے کسی اور موڑ پر انسانیت کو ایسے مانوس اور غیرمانوس خطرات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو ایک انتہائی جڑی ہوئی اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں پیش آ رہے ہیں.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے روایتی اور جدید خوراک کی پیداوار کے طریقے شعبہ زراعت کو زمین اور مٹی کی بحالی کے لیے بنیادی کیٹالسٹ بننے کے قابل بنا سکتے ہیں غریب دیہی طبقے، چھوٹے کسان، خواتین، نوجوان، مقامی لوگ اور دیگر گروہ غیرمتناسب طور پر بنجرپن، زمین کی تباہ حالی اور خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں. تاہم اس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ اور برادریوں کے روایتی علم اور زمین کی دیکھ بھال کے ثابت شدہ طریقے، انسانی اور سماجی سرمائے کے ایک وسیع ذخیرے کی نمائندگی کرتے ہیں جس کا احترام کیا جانا چاہیے اور اسے قدرتی سرمائے کی حفاظت اور بحالی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ان ترقی پذیر ممالک میں تحفظ اور بحالی کے لیے فنڈز فراہم کرنےفوری ضرورت ہے جہاں حیاتیاتی تنوع اور کاربن سے بھرپور عالمی ماحولیاتی نظام کا بڑا حصہ موجود ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اسی طرح زمین کی تباہ حالی کا سلسلہ جاری رہا تو خوراک کی فراہمی میں رکاوٹیں، جبری نقل مکانی، حیاتیاتی تنوع میں تیزی سے کمی اور جانوروں کی نسلوں کی معدومیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ کورونا جیسی بیماریوں، انسانی صحت اور زمینی وسائل کے تنازعات جیسے مزید خطرات کا سامنا ہوگا. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تخلیقِ نو کے لیے زراعت کے بہت سے طریقوں میں فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور ان کی غذائیت کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ گرین ہاؤس گیسز کے اخراج اور ماحول سے کاربن کو کم کرنے کی صلاحیت ہے۔

تازہ ترین خبریں

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

اعظم سواتی کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنماء کی گرفتاری کاخدشہ ،وجہ کیابنی ؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

اعظم سواتی کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنماء کی گرفتاری کاخدشہ ،وجہ کیابنی ؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی 

پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی 

قمر باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ٹی آئی  والوں نے کیاکیا،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کاایسابیان جس سے کھلاڑی غصے سے لال پیلےہوگئے

قمر باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ٹی آئی  والوں نے کیاکیا،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کاایسابیان جس سے کھلاڑی غصے سے لال پیلےہوگئے

پنجاب باقی صوبوں پربازی لے گیا،سود لینے کی کتنے سال کی سزامقررکردی ،جانیں

پنجاب باقی صوبوں پربازی لے گیا،سود لینے کی کتنے سال کی سزامقررکردی ،جانیں

یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا

یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، چوہدری پرویز الٰہی نے ایک مرتبہ پھر بڑا اعلان کر دیا

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، چوہدری پرویز الٰہی نے ایک مرتبہ پھر بڑا اعلان کر دیا

گنجے کھلاڑی کے سر پر گیند رگڑ کر کیوں چمکائی؟ انگلینڈ کے جوئے روٹ نے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا

گنجے کھلاڑی کے سر پر گیند رگڑ کر کیوں چمکائی؟ انگلینڈ کے جوئے روٹ نے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا