06:26 pm
پشاورمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکھ کمیونٹی کے دو افراد ق ت ل

پشاورمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکھ کمیونٹی کے دو افراد ق ت ل

06:26 pm


پشاور(نیوز ڈیسک)سربند کے علاقہ بٹہ تل میں فائرنگ کرکے سکھ کمیونٹی کے تعلق رکھنے والے دو افراد کو ق ت ل کردیا گیا۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ سربند کی حدود بٹہ تل بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دو افراد ق ت ل ہوگئے، مقتولین کی شناخت 42 سالہ سلجیت سنگھ  اور 38 سالہ رنجیت سنگھ کے ناموں سے
ہوئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا جب کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔پولیس نے بتایا کہ ق ت ل ہونے والے سلجیت سنگھ اور رنجیت سنگھ کی بٹہ تل بازار میں مصالہ جات کی دکانیں ہیں اور واقعے کا سبب پیسوں یا جائیداد کا تنازع ہوسکتا ہے تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار مذمت کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا صوبے میں شہریوں بالخصوص غیرمسلم پاکستانیوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں، رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس دہشت گردی کے پیچھے پاکستان دشمنی ہے، ایسے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، متاثرہ خاندانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ قاتلوں کی گرفتاری میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔دوسری جانب سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے ق ت ل پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سخت اظہار مذمت کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی کے پی کو ق ت ل میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بہیمانہ ق ت ل میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے، واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، اور متاثرہ خاندانوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ واقعہ شہر کے پر امن ماحول اور بین المذاہب ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش ہے، صوبائی حکومت ایسی کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے گی، اور متاثرہ خاندانوں اور سکھ برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ پہلے چارسدہ روڈ پر ڈاکٹر ستنام سنگھ کو بھی ق ت ل کیا گیا تھا، اور پشاور میں سکھوں کوق ت ل کئے جانے کا تیسرا واقعہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘  عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘ عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر