07:04 pm
ہماری حکومت کاساراملبہ کس پرگرگیااوراب آگے کیاہونیوالاہے۔۔شیخ رشید نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

ہماری حکومت کاساراملبہ کس پرگرگیااوراب آگے کیاہونیوالاہے۔۔شیخ رشید نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

07:04 pm


فیصل آباد(نیوز ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمارا سارا ملبہ حکومت پر پڑ گیا ہے اور یہ اس ملبے تلے دب کر مر جائیں گے۔   فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حالات ابتر و خراب، تشویشناک اور گھمبیر ہوتے جارہے ہیں، ان سے حکومت سنبھل نہیں رہی، آصف زرداری نے ان کو گھیر کے گھنٹہ گھر چوک میں مارا ہے، ہمارا سارا ملبہ ان پر پڑ گیا ہے اور یہ اس ملبے تلے دب کر مر جائیں گے، عمران خان ہیرو اور یہ 
سارے زیرو ہو گئے ہیں، 16 سیاسی پارٹیوں کے سیاسی جنازے باہر آگئے ہیں، جب سے یہ حکومت آئی ہے 30 فیصد مہنگائی بڑھی ہے، یو اے ای، چین اورسعودیہ سے یہ لوگ خالی ہاتھ لوٹے ہیں، موجودہ صورتحال میں ڈالر اسی ماہ کے آخر تک 200 تک پہنچ جائےگا، ہر چیز ڈبل ہے مگر کارکردگی صفر ہے، یہ فیل ہوگئے ہیں، اگر ملک دیوالیہ ہوگیا تو کیا کریں گے، ان کے پاس کوئی حکمت نہیں، جو تھی وہ کرچکے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں دو سال سے کہتا تھا ن سے شین نکلے گی سب نے دیکھ لیا، میں کہتا تھا یہ لوگ فضل الرحمان سے ہاتھ کریں گے، مولانا کے بیٹے نے کبھی باتھ روم نہیں بنایا وہ موٹر وے بنائیں گے، اس حکومت نے سیکیورٹی پر جس بندے کو لگایا وہ بقول شیرعلی خود 22 بندوں کا اجرتی قاتل ہے، رانا ثنااللہ کو حکومت نے غنڈہ گردی کے لئے رکھا ہے، وہ مجھے دھمکا رہا ہے اور کہتا ہے مجھے گھر سے نہیں نکلنے دے گا، اسے پتہ ہی نہیں حالات اس سے آگے نکل چکے ہیں، مجھ پر خود کش حملے ہو چکے ہیں میں ان سے نہیں ڈرا تو اس شیطان سے کیا ڈروں گا، میں رانا ثناء اللہ کو طلب کئے جانے کے قابل بھی نہیں سمجھتا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک انقلاب کی جانب جارہا ہے، نواز شریف کو بلائیں اس جہاز سے بھی سواریاں اتر جائیں گی کہ چوروں کے ساتھ سفر نہیں کرنا، ہم گھروں میں بھی رہیں تو یہ حکومت جارہی ہے، اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، ہم نے عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے، پی ٹی آئی نے اپنی حکمت عملی مکمل کر رکھی ہے، موجودہ حکومت نے نگران حکومت کیلئے نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں نگران وزیراعظم کا اعلان اور 31 مئی سے پہلے کیئر ٹیکر گورنمنٹ بنالی جائے اور انتخابات کی تاریخ دی جائے۔فیصلہ حکومت کا، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہےاس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ سیاست کی تاریخ ہے، حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کے والد شیر علی نے رانا ثناء اللہ کو 22 افراد کا اجرتی قاتل کہا مگر ادارے خاموش ہیں، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ پر منشیات فروشی کی 15 شہادتوں کا بیان عدالت میں دیا مگر فرد جرم نہ لگ سکی۔

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان