07:28 pm
میرے سسرال والے میرے ماں باپ سے اچھے ہیں.. کراچی کی دعا زہرہ کا ایک اور ویڈیو پیغام جاری۔۔بڑے خدشے کااظہارکردیا

میرے سسرال والے میرے ماں باپ سے اچھے ہیں.. کراچی کی دعا زہرہ کا ایک اور ویڈیو پیغام جاری۔۔بڑے خدشے کااظہارکردیا

07:28 pm


لاہور(نیو زڈیسک)"میرا نام دعا زہرہ ہے۔ میں اپنی مرضی سے کراچی سے لاہور آئی ہوں اور اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے نکاح کیا ہے۔ مجھے میرے ملک کا آئین، قانون اور شریعت مجھے اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ میں اپنی مرضی سے جہاں جانا چاہوں جا سکوں، اپنی مرضی سے جس سے نکاح کرنا چاہوں کرسکوں"یہ الفاظ ہیں دعا زہرہ کے جن کی گزشتہ مہینے گمشدگی کی 
خبر نے پورے ملک کے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ بعد ازاں دعا زہرہ کا بیان جاری ہوا جس میں انھوں نے تمام باتوں کو افواہ قرار دیتے ہوئے یہ بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر آئی ہیں جس پر ان کے والد نے عدالت سے رجوع کیا اور دعا کے دستاویزات دکھاتے ہوئے بتایا کہ دعا ابھی نا بالغ ہیں لہٰذا ان کا نکاح غیر قانونی ہے۔ البتہ حال ہی میں دعا نے اپنا نیا بیان جاری کیا ہے جس میں وہ ظہیر احمد سے شادی کے بارے میں وضاحت کررہی ہیں۔ دعا مزید کہتی ہیں کہ "ہمیں کچھ ہوا تو ذمہ دار پولیس اور میرے ماں باپ ہوں گے " سندھ پولیس ہمیں غیر قانونی طریقے سے ڈھونڈ رہی ہے اور اگر وہ ہمیں کراچی لے جاتے ہیں تو وہاں ہماری جان کو خطرہ ہے۔ میں کراچی نہیں جاؤں گی اور اگر ہمیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ پولیس، پنجاب پولیس اور میرے ماں باپ ہوں گے" میرے سسرال والے میرے ماں باپ سے زیادہ اچھے ہیں دعا اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہتی ہیں کہ" ہمیں تنگ کرنا بند کیا جائے ہمیں اور ذلیل نہ کیا جائے ہمیں سکون سے زندگی جینے دی جائے میں اپنے شوہر کے ساتھ لاہور میں بہت خوش ہوں۔ میں گھر سے نکلنے سے پہلے اپنے والدین کے نام ایک خط لکھ کر آئی تھی کہ میں کیوں جارہی ہوں اس خط کے بارے میں میرے والدین کو شروع دن سے معلوم ہے پھر بھی وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ میرے سسرال والے بہت اچھے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اس حوالے سے جو بات کی جارہی ہے کہ میرے سسرال والے کوئی گینگ ہیں تو ایسا کچھ نہیں میرے سسرال والے بہت اچھے اور شریف لوگ ہیں میرے ماں باپ سے زیادہ اچھے ہیں۔ اگر یہ کوئی گینگ ہوتا تو ان کے کرمنل ریکارڈ ہوتے جو کہ نہیں ہیں" سندھ ہائی کورٹ کا نوٹس واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے دعا کو ان کی مرضی سے کہیں بھی جانے کا حق دے دیا تھا البتہ ان کے والد کے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پر عدالت نے سندھ پولیس کو دعائے زہرا کو 19 مئی تک کراچی لانے کا نوٹس دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان