07:49 pm
معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر

07:49 pm


کراچی(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ معاشی حالات دن بدن بد تر ہوتے جا رہے ہیں، فیصلہ سازی منجمد ہوچکی، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں، دو ماہ کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر 6 ارب ڈالر کم ہوگئے، ن لیگی حکومت آنے کے بعد مہنگائی کی شرح بھی گیارہ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عوام کی بے چینی غصے میں بدل رہی ہےسابق
وزیر منصوبہ بندی اور رہنما تحریک انصاف اسدعمر نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال کے 9 ماہ کے اعداد و شمار آ چکے ہیں، دو ماہ کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 6 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ جوتنکا تنکا جوڑ کر ڈھائی سال میں جمع کیا تھا وہ 2 ماہ میں اڑ گیا، موجودہ حکومت سعودی عرب گئی مگر وہاں سے خالی ہاتھ لوٹے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ملک کے لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کی کوشش کی، پی ٹی آئی حکومت نےزراعت کیلئےسازگارپالیسی اپنائی۔ ہمارے دورمیں کسانوں کوانکی محنت کا صلہ ملا۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی فصل ہوئی، عمران حکومت کی زرعی پالیسیوں سے4فصلوں کی ریکارڈپیداوارہوئی۔ آلوکی فصل میں پچھلےسال سے34فیصدزیادہ اضافہ ہوا۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت پر پی ٹی آئی حکومت کیخلاف عدم اعتماد لائی گئی، موجودہ وزیراعظم فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے، شہباز شریف مفتاح اسماعیل اور وہ اسحاق ڈار کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نوازشریف اور نوازشریف، زرداری کی طرف دیکھ رہےہیں۔ زرداری صاحب شہباز شریف کی بے بسی سے اس وقت سب سے زیادہ لطف اٹھا رہے ہیں۔


تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری