09:32 pm
وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

09:32 pm


کراچی (نیوز ڈیسک )وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس نے ميرے خلاف سازش کی، وائٹ ہاؤس نے نہيں بلاول ہاؤس نے آپ کیخلاف سازش کی۔وزارت خارجہ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی آمد کے موقع پر استقبال کے لیے ایئرپورٹ 
اولڈ ٹرمینل پر آنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کو مبارک ہو کہ ہماری جیت ہوچکی ہے، جمہوریت کی جیت ہوچکی ہے، چاروں صوبوں کی جیت ہوچکی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی جیت ہوچکی ہے کہ ہم نالائق، نا اہل ترین، کٹھ پتلی وزیر اعظم کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ جب کٹھی پتلی حکومت مسلط ہوئی تو ہم اس کے خلاف جد وجہد کے لیے نکلے، ہم نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ یہ حکومت الیکٹڈ نہیں، سلیکٹڈ حکومت ہے اورہم کبھی اس سلیکٹڈ حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے اس غیر جمہوری شخص کے خلاف کھڑے ہوئے، آج سلیکٹڈ کہتا ہے کہ یہ بیرونی سازش تھی، ہم کہتے ہیں کہ یہ بیرونی سازش نہیں، عوام کی جدو جہد تھی جس کے نتیجے میں اس کٹھ پتلی کو گھر بھیجا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ آئین پاکستان، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی کامیابی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ وائٹس ہاؤس کی نہیں، بلاول ہاؤس کی سازش تھی، جب ہم نے اس کے خلاف لانگ مارچ شروع کیا تو اس سے مطالبہ کیا گیا کہ اسمبلی توڑ دو، مگر وہ شخص طاقت کے نشے میں دھت تھا۔انہوں نے کہا اس سلیکٹڈ نے ہماری بات نہیں مانی، پھر ہم اسلام آباد پہنچے تو ہم تحریک عدم اعتماد کا اعلان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دے گا، 50 لاکھ گھردے گا، 90 روز میں ملک میں اصلاحات کرے گا مگر حکومت میں آنے کے بعد عمران خان نے لوگوں سے روزگار چھینا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو گھردینےکے بجائے تجاوزات کے نام پر لوگوں سے ان کے گھر چھین لیے، کرپشن کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کے دور میں ملک میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کٹھ پتلی کو کہا تھا کہ آئین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی امانت ہے، اس نے آئین پر حملہ کیا، ہم نے جب عوام کو تکلیف میں دیکھا تو اس خاموش نہیں بیٹھ سکتے تھے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان تمام اداروں کو پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس بنانا چاہ رہے تھے، عمران خان چاہتے تھے کہ میڈیا ہو، عدلیہ، قومی اسمبلی کا اسپیکر ہو وہ سب پی ٹی آئی کے ٹائیگر فورس بن کر کام کریں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتا تھا کہ ہمارے ملک کے ادارے، ہماری فوج ، آئی ایس آئی بھی اس کی ٹائیگر فورس بن کر کام کرےان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں انتے بحران پیدا کردیے کہ ہم اس کا نام بحران خان رکھنا چاہتے ہیں، اس نے جس چیز میں ہاتھ ڈالا اس کو تباہ کردیا، عمران خان نے تبدیلی کے نام پر تباہی کی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی راتوں رات نہیں آئی، جیالوں نے ملک بھر میں تین چار سالوں کے دوران سلیکٹڈ حکومت کے خلاف جدوجہد کی۔

تازہ ترین خبریں

موٹرسائیکل غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا، قیمتوں میں مزید 3ہزار روپے تک اضافہ

موٹرسائیکل غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا، قیمتوں میں مزید 3ہزار روپے تک اضافہ

عمران خان زندہ باد، پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ دیدیا

عمران خان زندہ باد، پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ دیدیا

پارٹی کیساتھ اختلافات، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

پارٹی کیساتھ اختلافات، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول بحران ،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

پیٹرول بحران ،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

پاکستان میں برفانی جھیل پھٹ گئی، شدید طغیانی ، 2پل بہہ گئے

پاکستان میں برفانی جھیل پھٹ گئی، شدید طغیانی ، 2پل بہہ گئے

گرمی سے نجات، محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنا دی

گرمی سے نجات، محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنا دی

یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کردیا

یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کردیا

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی